جمعرات‬‮ ، 21 مئی‬‮‬‮ 2026 

گرفتار ملزم کا ایس ایچ اوپر منشیات فروشی کی سرپرستی کا الزام

datetime 28  مئی‬‮  2023 |

کراچی(این این آئی) ایک اور تھانے دار رشوت کے عوض کراچی میں منشیات فروشی کی سرپرستی کے الزام کی زد پر آ گیا ہے، گرفتار ملزم نے ایس ایچ او ابراہیم حیدری پر منشیات فروشی کی سرپرستی کا الزام لگا دیا۔تفصیلات کے مطابق سکھن پولیس کے ہاتھوں گرفتار ملزم شمشیر نے ویڈیو بیان میں اہم انکشاف کیا ہے

شمشیرنے کہاکہ ایس ایچ او ابراہیم حیدری رشوت لے کر منشیات فروشی کی سرپرستی کر رہا ہے۔ملزم کو کچھ روز قبل سکھن پولیس نے ریڑھی گوٹھ بس اسٹاپ سے گرفتار کیا تھا، اس نے اپنے بیان میں کہا میں علی اکبر شاہ گوٹھ میں رہتا ہوں، میں اور میرا بھائی منشیات فروخت کرتے ہیں، ایس ایچ او ابراہیم حیدری کا بیٹر شاہنواز ہر ہفتے ہم سے پیسے لے کر جاتا ہے۔ملزم شمشیر نے کہا شاہنواز بیٹر کو ہر ہفتے 40 ہزار روپے ایس ایچ او کے لیے، 5 ہزار اپنے لیے لیتا ہے۔ویڈیو بیان کے مطابق ملزم پہلے بھی 3 مرتبہ گرفتار ہو کر جیل جا چکا ہے، وہ کورنگی اور ابراہیم حیدری پولیس کے ہاتھوں گرفتار ہوا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پانچ سو ڈالر


وہ محمد منور کو تلاش کر رہا تھا‘ اس نے محمد منور…

تھینک گاڈ

برطانیہ کی کلارک فیملی اس کی شان دار مثال ہے‘…

آئی سٹل لو یو

یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…

’’آزادی کی ہوا چل رہی ہے‘‘

یہ 1882ء کی ایک گرم دوپہر تھی‘ ہارورڈ یونیورسٹی…

موسمی پرندے

’’ مجھے سمجھ نہیں آ رہی‘‘ نوجوان وزیر نے دانشور…

آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)

سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…

آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)

مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…

آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)

ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…

آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)

ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…

آپریشن بنیان المرصوص

میری درخواست ہے آپ تھوڑی دیر کے لیے اپریل 2025ء…

مذاکرات کی اندرونی کہانی

پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم ہیں‘…