منگل‬‮ ، 22 اپریل‬‮ 2025 

مغربی ہوائوں کے سلسلے کے تحت سندھ میں موسلادھار بارش کا امکان

datetime 28  مئی‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(این این آئی) مغربی ہوائوں کا سلسلہ بلوچستان میں داخل ہوگیا، پیر سے مغربی سسٹم وسطی بالائی سندھ تک پھیلنے کا امکان ہے۔موسمی نظام کے زیراثر29سے 31 مئی کے دوران جامشورو، سانگھڑ، خیرپور، سکھر، کشمور، جیکب آباد، لاڑکانہ، قمبر شہداد کوٹ

شہید بے نظیر آباد، نوشہرو فیروز میں آندھی اور گرج چمک کے ساتھ موسلادھار بارش کا امکان ہے۔اسکے علاوہ مٹیاری، حیدرآباد، ٹنڈومحمد خان، ٹنڈوالہیار، میرپورخاص،عمرکوٹ اور تھرپارکر میں بھی آندھی کے ساتھ گرج چمک اور موسلادھار بارشیں ہوسکتی ہیں۔اس سسٹم کے تحت دیہی سندھ کے اضلاع میں ژالہ باری ہونے کی بھی توقع ہے۔ تیز ہوائیں چلنے کے سبب بالائی سندھ میں کمزور املاک اور کھڑی فصلوں کو نقصان پہنچ سکتا ہے جبکہ تیز ہوائوں کے پیش نظر عوام کو محفوظ مقامات پر رہنے کی ہدایت کی جاتی ہے۔دوسری جانب، کراچی میں اگلے 3 روز کے دوران موسم گرم اور مرطوب رہنے کا امکان ہے اور زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 34 سے 36 ڈگری کے درمیان ریکارڈ ہوسکتا ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق صبح سے دوپہر کے درمیان بلوچستان کی مغربی جبکہ شام میں سمندری ہوائیں چل سکتی ہیں۔ ہوا میں نمی کا تناسب انتہائی اضافے کے ساتھ 75 سے 85 فیصد کے درمیان رہنے کا امکان ہے۔



کالم



Rich Dad — Poor Dad


وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…

فنگر پرنٹس کی کہانی۔۔ محسن نقوی کے لیے

میرے والد انتقال سے قبل اپنے گائوں میں 17 کنال…