اسلام آباد(این این آئی)پیپلز پارٹی سندھ کے سینئر رہنماء منظور وسان نے کہا ہے کہ اب معافی کا وقت گزر گیا عمران خان کو مصیبت میں دیکھ رہا ہوں۔اپنے ایک بیان میں منظور وسان نے کہاکہ عمران خان کے ساتھ اب کوئی بھی نہیں رہے گا، عوامی سطح پر نہ لیڈرشپ سطح پر۔
انہوں نے کہاکہ عمران خان باہر جانے کی کوشش کریں گے مگر انہیں جانے نہیں دیا جائے گا،ہو سکتا ہے کہ عمران خان کچھ دنوں کے لیے خاموشی اختیار کرلیں۔منظور وسان نے کہاکہ پی ٹی آئی میں ٹوٹ پھوٹ اور ملک میں نئی جماعتیں وجود میں آتے دیکھ رہا ہوں، نئی پارٹیوں کی قیادت دوسرے کریں گے۔انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی چھوڑنے والے ق لیگ، پی پی پی، ن لیگ اور کچھ نئی جماعتوں میں شامل ہوں گے۔