جمعہ‬‮ ، 07 ‬‮نومبر‬‮ 2025 

حکومت نے لیک آڈیوز کا ٹرانسکرپٹ آڈیو لیکس انکوائری کمیشن میں جمع کرا دیا

datetime 26  مئی‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(این این آئی)حکومت نے لیک ہونے والی آڈیوز کا ٹرانسکرپٹ آڈیو لیکس انکوائری کمیشن میں جمع کرا دیا۔انکوائری کمیشن کو سپریم کورٹ کے جسٹس مظاہر نقوی اور سابق وزیر اعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الہٰی کی مبینہ گفتگو کا ٹرانسکرپٹ بھی جمع کرایا گیا ہے۔

جمع کرائے گئے ٹرانسکرپٹ میں پرویز الہٰی اور ارشد جوجہ ایڈووکیٹ کی مبینہ گفتگو کا ٹرانسکرپٹ بھی شامل ہے۔حکومت کی جانب سے پرویز الہٰی اور وکیل عابد زبیری کی مبینہ آڈیو گفتگو کا ٹرانسکرپٹ بھی جمع کرایا گیا ہے۔سابق چیف جسٹس سپریم کورٹ ثاقب نثار اور طارق رحیم کی مبینہ گفتگو کا ٹرانسکرپٹ بھی کمیشن میں جمع کرایا گیا ہے۔

حکومت نے فیصل چوہدری اور فواد چوہدری کی مبینہ گفتگو کا ٹرانسکرپٹ بھی آڈیو لیکس انکوائری کمیشن میں جمع کرا دیا ہے۔سابق چیف جسٹس سپریم کورٹ ثاقب نثار کے صاحبزادے نجم ثاقب اور پی ٹی آئی کے ابوذر چدھڑ کی مبینہ آڈیو گفتگو کا ٹرانسکرپٹ بھی جمع کرایا گیا ہے۔

آڈیو لیکس انکوائری کمیشن میں عمران خان اور پی ٹی آئی رہنما مسرت چیمہ کی مبینہ آڈیو کا بھی ٹرانسکرپٹ بھی جمع کرا دیا گیا ہے۔چیف جسٹس پاکستان عمر عطاء بندیال کی ساس مہ جبین نون اور مسز رافعہ کی مبینہ آڈیو کا بھی ٹرانسکرپٹ آڈیو لیکس انکوائری کمیشن میں جمع کرایا گیا ہے۔صحافی عبدالقیوم صدیقی اور وکیل خواجہ طارق رحیم کی آڈیو کا ٹرانسکرپٹ بھی جمع کرایا گیا ہیاٹارنی جنرل آفس نے ٹرانسکرپٹ کی دستاویزات ویب سائٹ پر اپ لوڈ کر دیں۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



آئوٹ آف سلیبس


لاہور میں فلموں کے عروج کے زمانے میں ایک سینما…

دنیا کا انوکھا علاج

نارمن کزنز (cousins) کے ساتھ 1964ء میں عجیب واقعہ پیش…

عدیل اکبرکو کیاکرناچاہیے تھا؟

میرا موبائل اکثر ہینگ ہو جاتا ہے‘ یہ چلتے چلتے…

خود کو ری سیٹ کریں

عدیل اکبر اسلام آباد پولیس میں ایس پی تھے‘ 2017ء…

بھکاریوں سے جان چھڑائیں

سینیٹرویسنتے سپین کے تاریخی شہر غرناطہ سے تعلق…

سیریس پاکستان

گائوں کے مولوی صاحب نے کسی چور کو مسجد میں پناہ…

کنفیوز پاکستان

افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…

آرتھرپائول

آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…

یونیورسٹی آف نبراسکا

افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…