منگل‬‮ ، 14 جنوری‬‮ 2025 

پاکستانی عوام نے 9 مئی کے واقعات کا ذمہ دار پی ٹی آئی کو قرار دیدیا، سخت کارروائی کا مطالبہ

datetime 25  مئی‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)پاکستان کے عوام کی اکثریت نے9 مئی کے افسوسناک واقعات کا ذمہ دار تحریک انصاف کو قرار دیتے ہوئے فوجی اور قومی تنصیبات پر حملوں ،ان کو جلانے ،شہداء کے مجسموں اور یادگاروں کی بے حرمتی کرنے کے واقعات میں ملوث ملزموں کیخلاف سخت قانونی کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔

معروف کمپنی ایبسوز(IPSOS)کی طرف سے 9 مئی کے واقعات کے تناظر میں ایک سروے کرایا گیا جس میں پانچ سوال کئے گئے کہ ان واقعات میں کون ملوث ہے ؟ان کو کیا سزا ملنی چاہیے۔سروے میں چاروں پنجاب، خیبرپختونخوا، سندھ اور بلوچستان میں کرایا گیا جس میں 18سے 65سال کی عمر تک کے لوگوں سے رائے لی گئی جن میں خواتین شامل ہیں۔

سروے میں 97فیصد عوام نے 9 مئی کے واقعات کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے ملوث افراد کے خلاف سخت کارروائی کا مطالبہ کیا۔ سروے رپورٹ کے مطابق پاکستانی متفقہ طور پر 9مئی کے افسوسناک واقعات کی مذمت کر رہے ہیں ۔ رپورٹ کے مطابق ہر دس میں سے تقریباً 6 پاکستانی 9 مئی کے واقعات کو شرپسندوں کی طرف سے مقدس قومی علامتوں اور فوجی تنصیبات کی بے حرمتی کو طے شدہ فعل قرار دیتے ہیں۔

سروے رپورٹ کے مطابق ایک چوتھائی عوام نے اس المیے کا ذمہ دار تحریک انصاف کو ٹھہرایا جبکہ ہر دس میں سے تین پاکستانیوں نے 9 مئی کے واقعات کو روکنے میں بروقت حکومتی کارروائی نہ ہونے کا بھی شکوہ کیا۔ سروے رپورٹ کے مطابق 80فیصد پاکستانی 9 مئی کے سانحے میں ملوث شر پسندوں کے خلاف سخت کارروائی کا مطالبہ کیا۔ ہر دو میں سے ایک پاکستانی نے پاکستان تحریک انصاف کی قیادت اور کارکنوں پر زوردیا کہ 9 مئی کے واقعات کی مذمت کریں۔

موضوعات:



کالم



افغانستان کے حالات


آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…