پیر‬‮ ، 23 دسمبر‬‮ 2024 

مریم اورنگزیب نے عمران خان کے بیان کو اعتراف جرم قرار دیدیا

datetime 14  مئی‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)وزیراطلاعات مریم اورنگزیب نے عمران خان کے بیان کو اعتراف جرم قرار دیدیا۔ اپنے بیان میں وزیراطلاعات نے کہاکہ تمہیں حملوں ، دہشت گردی اور بلوائی کا بالکل ویسے ہی نہیں پتہ تھا جیسے تمہیں عدت میں شادی اور ٹئیرن کے والد ہونے کا نہیں پتہ،حساس تنصیبات، عمارتوں ، ایمبولنس ، بچوں ، سکولوں ہسپتال ، مسجد ، جانور منڈی پہ حملوں کے پیشے تم اور تمہاری منصوبہ بندی ہے ۔

اپنے بیان میں انہوںنے کہاکہ شہدا اور غازیوں کی یادگاروں کی بے حرمتی کے پیچھے تم اور تمہاری منصوبہ بندی ہے ،تم نے بار بار کہا کہ میں گرفتار ہو تو حملہ کرنا ہے اور جس کی سوچی سمجھی منصوبہ بندی تم نے کی ۔ انہوںنے کہاکہ پاکستان کے سب سے بڑے دہشت گرد ہی ملک پہ حملہ آور ہوتے ہیں جس کے تم ماسٹر مائینڈ ہو ۔ انہوںنے کہاکہ چیف آف آرمی سٹاف اور ڈی جی آئی ایس پی آر کا بار بار نام اِس لئے لے رہا ہے کہ وہ فارن ایجنٹ سے بند کمرے میں نہیں مل رہے ۔ انہوںنے کہاکہ ایوانِِ صدر میں کوئی خفیہ ملاقات نہیں ہو رہی اِس لئے بار بار آرمی چیف اور ڈی جی آئی ایس پی کو پکارا جا رہا ہے،میری گھڑی میری مرضی نہیں یہ قوم کا 60 ارب میری مرضی نہیں چلے گی ،برطانیہ سے 190 ملین پائونڈ سپریم کورٹ کیوں گیا۔ انہوںنے کہاکہ تم اور تمہاری بیوی نے القادر ٹرسٹ میں 458 اور 254 کنال زمین ہڑپ کی ،فارن فنڈنگ کی طرح فارن ایجنٹ اور اس کا ایجنڈا بھی پوری طرح بے نقاب ہوچکا ہے ۔ انہوںنے کہاکہ ڈی جی آئی ایس پی آر کو مشورہ دینے سے پہلے اپنی جماعت کا نام پاکستان تحریک دہشت گردی رکھ دیں ۔

فارن ایجنٹ تمہاری ملک دشمنی ، دہشت گردی اور مسلح جتھے ملک کے خلاف کھل کر سامنے آ گئی ہے ،آپ کی ملک دشمنی ، دہشت گردی اور مسلح جتھے بے نقاب ہو گئی ہے ۔ انہوںنے کہاکہ ایمبولنس ، سکول ، ہسپتال مسجد ، میٹرو ، موٹروے اور قومی اثاثوں پہ حملہ آور صرف دہشت گرد اور ملک دشمن ہوتے ہیں۔

موضوعات:



کالم



طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے


وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…

شیطان کے ایجنٹ

’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…