اتوار‬‮ ، 04 مئی‬‮‬‮ 2025 

فائرنگ سے شہید ہونیوالا پولیس اہلکار بہن بھائیوں میں بڑا تھا، عید کے بعد شادی تھی،کسی کو بد دعا نہیں دوں گی انصاف فراہم کیا جائے، والدہ

datetime 6  مئی‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی (این این آئی)کراچی کے علاقے سرجانی ٹاون گرین بس اسٹاپ کے قریب فائرنگ سے شہید ہونے والا پولیس اہلکار بہن بھائیوں میں بڑا تھا جس کی بڑی عید کے بعد شادی ہونی تھی۔گزشتہ رات فائرنگ سے شہید ہونے والے پولیس اہکارکی شناخت عظیم اقبال کے نام سے ہوئی ہے، جو سرجانی ٹاون سیکٹر 7 بی کا رہائشی اور منگھوپیر تھانے میں تعینات تھا، مقتول کا ایک بھائی اور بہن ہیں۔

پولیس کا کہنا ہے کہ مقتول کے پاس موبائل فون اور اسلحہ موجود ہے وہ شادی سے واپس آرہا تھا کہ ملزمان کی فائرنگ سے شہید ہوا جبکہ واقعہ ذاتی دشمنی کا شاخسانہ لگتا ہے۔پولیس کے مطابق قانونی کارروائی کے بعد میت ورثا کے حوالے کردی ہے مقتول عظیم اقبال بہن بھائیوں میں بڑا تھا جبکہ مقتول کے بھائی نے بتایا کہ عظیم کی کسی سے کوئی دشمنی نہیں تھی۔

والدہ کا کہنا ہے کہ بیٹے کی بڑی عید کے بعد شادی ہونی تھی کسی کو بد دعا نہیں دوں گی بس انصاف فراہم کیا جائے۔ عظیم کے ماموں کا کہنا ہے کہ میرے بھانجے سے کوئی لوٹ مار نہیں ہوئی لیکن پولیس دعوی کررہی ہے کہ واقعہ ڈکیتی مزاحمت پرپیش آیا۔ایس ایچ اوسرجانی ٹاون کا کہنا ہے کہ مقدمہ نامعلوم ملزمان کے خلاف درج کیا جائے گا جائے وقوعہ سے دو 30 بورکے خول ملے ہیں جن کو فارنزک کیلئے روانہ کیا ہے اطراف سے مزید شواہد جمع کیے جا رہے ہیں۔

موضوعات:



کالم



شاید شرم آ جائے


ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…