لاہور( این این آئی الیکشن میں ڈاکٹرزاورنرسز کی بھی ڈیوٹیزلگانے کا فیصلہ کیا گیا ہے تاہم میوہسپتال اورسروسز ہسپتال نے الیکشن کے لیے عملہ دینے سے انکار کردیا۔لاہورکے دوبڑے ہسپتالوں نے محکمہ صحت پنجاب کو خط لکھ دیا۔خط میں کہا گیا کہ سروسز اورمیو ہسپتال لاہور کے مصروف ترین ہسپتال ہیں،ہسپتالوں کی ایمرجنسی اوروارڈز ہروقت بھرے رہتے ہیں،
ہسپتالوں کو پہلے ہی ڈاکٹرز اور نرسز کی کمی کا سامنا ہے،ڈاکٹرز اورعملے کی الیکشن ڈیوٹی لگانے کا فیصلہ واپس لیا جائے۔خط میں مزیدکہا گیا کہ روزانہ چھ ہزار تک مریض سروسزہسپتال کی اوپی ڈی میں آتے ہیں،3 ہزار سے زائد ائمرجنسی میں آتے ہیں، الیکشن ڈیوٹی سے ہسپتالوں کو آنے والے مریض شدید متاثر ہوں،الیکشن حساس معاملہ ہے،ہیلتھ سٹاف کی ڈیوٹی سے مشکلات ہوسکتی ہیں۔



















































