پیر‬‮ ، 28 اپریل‬‮ 2025 

آئی پی ایل فرنچائزز کی انگلش پلیئرز کو انٹرنیشنل کرکٹ چھوڑ کر ٹی ٹونٹی لیگز کھیلنے پرلاکھوں پائونڈز کی پیشکش

datetime 27  اپریل‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ممبئی ( این این آئی) انڈین پریمیئر لیگ(آئی پی ایل) کی ٹاپ فرنچائزز کے مالکان انگلینڈ کے 6کھلاڑیوں کو انٹرنیشنل کرکٹ چھوڑ کر ٹی ٹونٹی لیگز کھیلنے کے عوض 50 لاکھ پائونڈز تک سالانہ معاہدے کرنے پر راضی کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔یہ دعوی برطانوی اخبار دی ٹائمز لندن نے اپنی رپورٹ میں کیا ہے۔

آئی پی ایل کی تقریباً تمام 10 فرنچائزز نے دنیا کی مختلف ٹی ٹونٹی لیگز جن میں سی پی ایل (ویسٹ انڈیز)، ایس اے ٹی ٹونٹی (جنوبی افریقہ) ، گلوبل ٹیٹونٹی لیگ (یو اے ای)اور امریکہ میں ہونے والی لیگ ٹی ٹونٹی شامل ہیں میں اپنی ٹیمیں خریدی ہیں۔برطانوی اخبار نے اپنی رپورٹ میں دعوی کیا ہے کہ آئی پی ایل کی ٹاپ فرنچائزز کے مالکان نے انگلینڈ کے 6کھلاڑیوں ساتھ انٹرنیشنل کرکٹ کے بجائے ٹی ٹونٹی لیگز کھیلنے کے عوض 50لاکھ پانڈز تک سالانہ معاہدے کرنے پر بات چیت کی ہے۔تاہم رپورٹ میں یہ نہیں بتایا گیا کہ کون سی فرنچائز ہیں جنہوں نے رابطہ کیا ہے جبکہ کھلاڑیوں کے نام بھی سامنے نہیں لائے گئے۔رپورٹ میں کہا گیا کہ ان معاہدوں کے تحت کھلاڑی فٹبال لیگز کی طرح پورے سال کے لیے فرنچائز سے کنٹریکٹ کریں گے۔دی ٹائمز کے مطابق کھلاڑیوں کو معاہدے کی پیشکش اس سال کے آخر میں کی جا سکتی ہے، رپورٹ میں یہ بھی دعوی کیا گیا ہے کہ اسی طرح کی بات چیت آسٹریلیا کے ٹی ٹونٹی کھلاڑیوں کے ساتھ بھی ہوئی۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



قوم کو وژن چاہیے


بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…