لاہور ( این این آئی) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما میاں جلیل احمد شرقپوری نے کہا ہے کہ کال ریکارڈنگ مجرمانہ فعل ہے۔اپنے بیان میں جلیل احمد شرقپوری نے کہا ہے کہ چیف جسٹس کی ساس کی کال ریکارڈنگ عدلیہ کو دبانے کی کوشش ہے۔اس حوالے سے عدلیہ ایکشن لے، قومی مفاد کے لیے کسی کی کال ریکارڈ بھی کی جائے تو اسے پبلک کرنا جرم ہے۔انہوں نے کہا کہ کسی کی کال ریکارڈ کرنا اخلاقی جرم ہے، اس کے مرتکب افراد کو سزا دی جائے۔واضح رہے کہ حال ہی میں سپریم کورٹ کے چیف جسٹس، جسٹس عمر عطا بندیال کی خوشدامن ماہ جبین نون اور وکیل خواجہ طارق رحیم کی اہلیہ کی مبینہ آڈیو سامنے آئی تھی۔