بدھ‬‮ ، 30 اپریل‬‮ 2025 

آصف حفیظ کی امریکا حوالگی کیخلاف اپیل یورپین کورٹ آف ہیومن رائٹس نے مسترد کردی

datetime 25  اپریل‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نیویارک (این این آئی)سابق کمرشل پائلٹ اور گولڈ مرچنٹ آصف حفیظ کی امریکا حوالگی کے خلاف اپیل یورپین کورٹ آف ہیومن رائٹس نے مسترد کر دی۔آصف حفیظ کو منشیات اور اس کی مبینہ درآمد کے حوالے سے امریکا میں متعدد الزامات کا سامنا ہے، وہ اگست 2017 سے لندن کی ہائی سکیورٹی جیل میں قید ہیں۔برطانیہ میں عدالتی فورمز سے تمام اپیلیں ناکام ہونے کے بعد آصف حفیظ نے یورپی عدالت سے رجوع کیا تھا۔

امریکا میں آصف حفیظ پر عائد الزامات میں انہیں ہیروئن اور چرس کے معاملے میں ”بگ باس”، ”سلطان” اور ”نمبر ون” قرار دیا گیا ۔آصف حفیظ نے مؤقف اپنایا تھا کہ ان کی امریکا حوالگی کنونشن کے آرٹیکل 3 کی خلاف ورزی ہوگی، ان کا کہنا تھا کہ انہیں بغیر پیرول کے عمر قید کی سزا سنائی جا سکتی ہے جبکہ انہوں نے جیل میں غیر انسانی حالات میں رکھنے، کووڈ 19 کے خطرے اور امریکی جیلوں کی حالت زار پر بھی تشویش کا اظہار کیا تھا۔سابق کمرشل پائلٹ آصف حفیظ کے مطابق مجھ پر مبینہ سازش میں شریک دو بھارتی شہریوں وکی گوسوامی اور اکاشا برادرز سے برآمد شواہد کی بنیاد پر مقدمہ چلایا جاسکتا ہے، دونوں بھارتی شہریوں کو امریکا، کینیا سے عدالتی احکامات کے بغیر امریکا لے آیا تھا۔دستیاب عدالتی دستاویز کے مطابق ججوں نے درخواست کو بے بنیاد قرار دے کر رد کر دیا۔65 سالہ آصف حفیظ نے امریکا حوالگی کو کنونشن کے آرٹیکل6 کی بھی خلاف ورزی قرار دیا تھا کیونکہ امریکا ان کے خلاف سازش کرنے والوں کے شواہد کی بنیاد پر ہی ان پر مقدمہ چلائے گا، یورپی عدالت نے آصف حفیظ کی اس دلیل کو بھی قبول نہ کیا۔یورپی عدالت کے مطابق آصف حفیظ مقدمہ میں کسی بھی ثبوت کو قابل قبول نہ ہونے کا معاملہ استغاثہ کے ذریعے چیلنج کر سکیں گے۔واضح رہے کہ سابق کمرشل پائلٹ اور گولڈ مرچنٹ آصف حفیظ کا تعلق لاہور سے ہے،انہیں تقریباً 6 برس قبل ہیروئن امریکا میں درآمد کرنے کے الزام میں گرفتار کیا گیا تھا۔

آصف حفیظ نے تمام الزامات کو مسترد کرتے ہوئے کہا تھا کہ وہ بڑی امریکی سازش کا شکار ہوئے ہیں۔عدالت میں آصف حفیظ کے وکلا نے ثبوت پیش کیے کہ وہ جاسوس ایجنسیوں کیلئے مخبر کے طور پر کام کرتا تھا۔وکلا کے مطابق آصف حفیظ نے امریکا، برطانیہ، پاکستان اور یو اے ای کے قانون نافذ کرنے والوں کی مدد کرکے منشیات کی کئی اسمگلنگز کو ناکام بنایا۔سابق ایف بی آئی کے ایجنٹ کامران فریدی بتا چکے ہیں کہ انہیں آصف حفیظ کو پھنسانے کیلئے کہا گیا تھا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



27فروری 2019ء


یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…