جمعہ‬‮ ، 28 مارچ‬‮ 2025 

سگے رشتوں کا خون سفید ہو گیا،والدین کو گھر سے نکال دیا،عید ”عافیت”میں گزری

datetime 25  اپریل‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور( این این آئی) نگران وزیراعلیٰ پنجا ب محسن نقوی نے سوشل ویلفیئر کمپلیکس ٹائون شپ میں بے سہارا بزرگوں کے لئے قائم ادارے عافیت اولڈ ایج ہوم کا دورہ کیا اور بزرگوں میں عید تحائف تقسیم کیے۔نگران وزیراعلیٰ محسن نقوی نے اپنوں کی بے اعتنائی کا شکار بزرگوں کی دل جوئی کے لئے اولڈ ایج ہوم کا دورہ کیا، محسن نقوی نے بزرگوں کے ساتھ وقت گزارا، عید کی مبارکباد اور تحائف دیئے۔

محسن نقوی عافیت میں مقیم تمام بزرگوں کے کمروں میں گئے اور سب سے فرداً فرداً ملاقات کی، وزیراعلی نے بزرگ مرد و خواتین سے عافیت میں فراہم کردہ سہولتوں کے بارے میں دریافت کیا، محسن نقوی نے بزرگوں سے ان کے مسائل پوچھے، بزرگ مردو خواتین نے عافیت میں کھانے کے معیار اور دیگر سہولتوں پر اطمینان کا اظہار کیا۔بزرگوں کا کہنا تھا کہ عافیت میں کھانے کا معیار اور دیگر سہولتیں بہت اچھی ہیں، یہاں موجود سہولتوں کو الفاظ میں بیان نہیں کر سکتے لیکن بدقسمتی سے ہمارے خون کے رشتے سفید ہو گئے ہیں، اب پرایا خون اپنا لگتا ہے۔محسن نقوی نے بزرگوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا میں آپ کو عید کی خوشیوں میں شریک کرنے آیا ہوں، آپ جیسے بزرگوں کا خیال رکھنا ہماری ذمہ داری ہے۔نگران وزیراعلی پنجاب نے عافیت میں مقیم تمام بزرگوں کی بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام میں رجسٹریشن کرانے کا حکم دیا اور بزرگوں کا باقاعدگی سے میڈیکل چیک اپ کرانے کی بھی ہدایت کی۔نگران اعلی محسن نقوی نے عافیت میں مقیم سابق کالم نگار اطہر ضمیر سے بھی ملاقات کی، محسن نقوی نے اطہر ضمیر کو ان کے مسائل حل کرانے کی یقین دہانی کرائی۔بعدازاں محسن نقوی نے بزرگوں کے ڈائننگ روم کا بھی معائنہ کیا، وزیراعلی نے بزرگوں کے کمروں میں سپرے کرانے کی ہدایت کی اور اس ضمن میں صوبائی وزیر اطلاعات عامر میر اور ڈی جی پی آر روبینہ افضل کو موقع پر ہی ہدایات جاری کیں۔صوبائی وزرا اظفر علی ناصر، عامر میر، ڈپٹی کمشنر لاہور رافعہ حیدر، ڈی جی پی آر اور محکمہ سماجی بہبود کے حکام بھی اس موقع پر موجود تھے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



فنگر پرنٹس کی کہانی۔۔ محسن نقوی کے لیے


میرے والد انتقال سے قبل اپنے گائوں میں 17 کنال…

نارمل معاشرے کا متلاشی پاکستان

’’اوئے پنڈی وال‘ کدھر جل سیں‘‘ میں نے گھبرا…

آپ کی امداد کے مستحق دو مزید ادارے

یہ2006ء کی انگلینڈ کی ایک سرد شام تھی‘پارک میںایک…

بلوچستان میں کیا ہو رہا ہے (دوسرا حصہ)

بلوچستان کے موجودہ حالات سمجھنے کے لیے ہمیں 1971ء…

بلوچستان میں کیا ہو رہا ہے؟ (پہلا حصہ)

قیام پاکستان کے وقت بلوچستان پانچ آزاد ریاستوں…

اچھی زندگی

’’چلیں آپ بیڈ پر لیٹ جائیں‘ انجیکشن کا وقت ہو…

سنبھلنے کے علاوہ

’’میں خانہ کعبہ کے سامنے کھڑا تھا اور وہ مجھے…

ہم سیاحت کیسے بڑھا سکتے ہیں؟

میرے پاس چند دن قبل ازبکستان کے سفیر اپنے سٹاف…

تیسری عالمی جنگ تیار(دوسرا حصہ)

ولادی میر زیلنسکی کی بدتمیزی کی دوسری وجہ اس…

تیسری عالمی جنگ تیار

سرونٹ آف دی پیپل کا پہلا سیزن 2015ء میں یوکرائن…

آپ کی تھوڑی سی مہربانی

اسٹیوجابز کے نام سے آپ واقف ہیں ‘ دنیا میں جہاں…