بدھ‬‮ ، 30 اپریل‬‮ 2025 

گوشت کی برآمدات میں اضافہ، مقامی مارکیٹ میں قیمتیں بڑھ گئیں

datetime 25  اپریل‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی (این این آئی)عید کی وجہ سے گوشت کی طلب میں اور بچھیا کے گوشت کی قیمت میں 100 روپے فی کلو مزید اضافہ کردیا گیا۔میڈیا رپورٹ کے مطابق بچھیا کے ہڈی اور بغیر ہڈی والے گوشت کی قیمت مختلف علاقوں میں اضافے کے بعد بالترتیب 900 سے 950 روپے اور 1100 سے 1200 روپے فی کلو تک پہنچ گئی ہے، جو اس سے قبل 850 اور ایک ہزار روپے فی کلو میں دستیاب تھا۔

گزشتہ ڈیڑھ مہینے کے دوران خوردہ فروشوں نے گوشت کی فی کلو قیمت 200 روپے تک بڑھا دی اور اس کی وجہ تھوک کی قیمتوں میں اضافہ بتایا ہے۔کمشنر کراچی نے حیرت انگیز طور پر گوشت کی فی کلو قیمت 750 روپے اور 900 روپے فی کلو مقرر کی تھی لیکن شہر میں ایک بھی ایسی دکان نہیں تھی جہاں رمضان میں سرکاری نرخوں پر گوشت فروخت ہوا، حتیٰ کہ خوردہ فروش سرکاری نرخوں کی فہرست آویزاں کرنے کی زحمت تک نہیں کرتے۔یہی صورتحال بکرے کے گوشت کی بھی ہے، جس کی قیمت رمضان کے مہینے میں مختلف منڈیوں میں 1700 سے 1800 روپے فی کلو دیکھی گئی جو 200 روپے اضافے کا اضافہ ہے، مختلف مارکیٹوں مثال کے طور پر برنس روڈ پر بکرے کا گوشت 2 ہزار سے 2 ہزار 200 روپے فی کلو میں فروخت ہو رہا ہے، کمشنر کراچی نے اس کے نرخ 1400 روپے فی کلو مقرر کیے ہیں لیکن پورے شہر میں اس قیمت پر گوشت دستیاب نہیں ہے۔خوردہ فروشوں نے مقامی سطح پر قیمتیں بڑھنے کی وجہ گوشت کی برآمدات کو قرار دیا ہے تاہم ملک کی مجموعی گوشت کی برآمدات کی مالی سال کے ابتدائی 9 ماہ کے دوران میں اوسطاً فی ٹن قیمت 4 ہزار 378 ڈالر حاصل کی، جو گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں 4 ہزار 416 ڈالر تھی۔پاکستان ادارہ شماریات (پی بی ایس) کے مطابق مالی سال 2023 کے ابتدائی 9 ماہ کے دوران ملک کی مجموعی گوشت کی برآمدات بڑھ کر 69 ہزار 72 ٹن (30 کروڑ 20 لاکھ ڈالر) ہو گئی، جو گزشتہ مالی سال کے اسی عرصے کے دوران 56 ہزار 397 ٹن (24 کروڑ 90 لاکھ ڈالر) تھی، یہ اضافہ مقدار میں 22.4 فیصد اور قدر میں 21 فیصد ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



27فروری 2019ء


یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…