اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک )تحریک انصاف میں پنجاب کیلئے ٹکٹ عمران خان نے خوديے، پھر کرمنل ریکارڈ کے حامل کو ٹکٹ کیسے مل گيا؟ شاہ محمود قریشی نے اس معاملے میں چیئرمین عمران خان کو کلین چٹ دے دی۔
نجی ٹی وی جیو نیوز شاہ محمود قریشی کہتے ہیں کہ امیدواروں کی اسکروٹنی ضلعی اور ریجنل کمیٹیوں نے کی تھی، اس پر شارٹ لسٹنگ ہوئی اور عمران خان نے شارٹ لسٹ کیے گئے امیدواروں کے انٹرویوز کرکے ٹکٹ دیے۔دوسری جانب پارٹی ٹکٹوں کی تقسیم پر ناراض پی ٹی آئی کے کارکنوں نے پارٹی ٹکٹ وصول کرنے والوں کیخلاف ثبوت فراہم کر دیے، ٹکٹ وصول کرنے والوں کی پارٹی وابستگی پر بھی سوال اٹھادیے۔اعتراضات سامنے آنے کے بعد پنجاب بھر کے ناراض امیدواروں کی درخواستیں وصول کرلی گئیں، پی ٹی آئی کی جائزہ کمیٹی اس حوالے سے چیئرمین عمران خان کو بریف کرے گی۔خیال رہے کہ پی ٹی آئی کارکنوں نے چند روز سے پارٹی ٹکٹوں کی تقسیم کیخلاف زمان پارک لاہور میں احتجاج کا سلسلہ شروع کررکھا ہے۔