اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک )پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق چیف سیلکٹر و آل رائونڈر شاہد خان آفریدی نے اپنے داماد شاہین شاہ کو خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ انہیں عوام سطح پر ’’سسر ‘‘ کہہ کر ہر گز نہ پکاریں ۔ ایک نجی ٹی وی انٹرویو میں شاہد آفریدی نے شاہین شاہ کے ہمراہ کا کہنا تھا کہ شاہین کو کہا ہے کہ میں دوبارہ اس کے منہ سے یہ لفظ نہیں سننا چاہتا ۔ اس کے جواب میں قومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بائولر شاہین شاہ آفریدی نے کہا ہے کہ لالا ہمیشہ میرے لیے رول ماڈل رہے ہیں انہوں نے مجھے متاثر کیا ان کی بیٹنگ سے لطف اندوز ہوتا آیا ہوں جب بھی یہ کھیلنے کے دوران آئوٹ ہوئے تو میں ٹی و ی بند کردیتا تھا ۔