بدھ‬‮ ، 30 اپریل‬‮ 2025 

محمد شہاب الدین نے بنگلا دیش کے نئے صدر کا حلف اٹھا لیا

datetime 25  اپریل‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ڈھاکا (اے ایف پی) بنگلادیش کے 22 ویں صدر محمد شہاب الدین نے اپنے عہدے کا حلف اُٹھالیا، وہ فروی میں بلامقابلہ صدر منتخب ہوئے تھے۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق حکمراں جماعت عوامی لیگ کے سینیئر رہنما اور سابق جج 73 سالہ محمد شہاب الدین نے تاریخی دربار ہال میں وزیر اعظم شیخ حسینہ اور کابینہ کی موجودگی میں ایک تقریب میں ملک کے صدر کی حیثیت سے حلف اُٹھالیا۔

زمانۂ طالب علمی سے عوامی لیگ سے وابستہ شہاب الدین سابق صدر عبدالحمید کی جگہ سنبھالیں گے جن کی مدت رواں ہفتے ختم ہو رہی ہے۔ بنگلادیش میں پارلیمانی نظام ہونے کے باعث کلی اختیارات وزیراعظم شیخ حسینہ کے پاس ہیں جب کہ صدر کا عہدہ نمائشی ہے تاہم اس کے باوجود عام انتخابات کے دوران اور قوانین کی منظوری کے لیے صدر دفتر خاص اہمیت حاصل کرجاتا ہے۔ یہی وجہ ہے کہ شیخ حسینہ واجد کے نہایت وفاردار سمجھے جانے والے رہنما محمد شہاب الدین کو صدر بنایا گیا ہے کیوں کہ بنگلا دیش میں عام انتخابات دسمبر یا اگلے سال جنوری میں ہونے والے ہیں۔گزشتہ ہفتے ایک انٹرویو میں صدر شہاب الدین کا کہنا تھا کہ الیکشن کمیشن ایک آزاد آئینی ادارہ ہے جس کی ذمہ داری ہے کہ وہ ووٹرز کو ووٹ ڈالنے کی ترغیب دے اور ساز گار ماحول پیدا کرے۔صدر شہاب الدین کی اہلیہ ربیکا سلطانہ وفاقی حکومت میں سابق جوائنٹ سکریٹری رہی ہیں۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



27فروری 2019ء


یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…