جمعہ‬‮ ، 02 اکتوبر‬‮ 2026 

وزیر اعلیٰ پنجاب کیلئے عثمان بزدار، پرویز الٰہی پی ٹی آئی کے مضبوط امیدوار؟

datetime 24  اپریل‬‮  2023 |

لاہور( این این آئی)تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی جانب سے پنجاب میں ٹکٹوں کی تقسیم کے معاملے پر جہاں بہت سے لوگ اپنے خدشات کا اظہار کر رہے ہیں وہیں تحریک انصاف کی کامیابی کی صورت میں پنجاب کی وزارت اعلیٰ کے نام پر بھی قیاس آرائیاں شروع ہو گئی ہیں ،

پنجاب اسمبلی کا ٹکٹ نہ ملنے پر شاہ محمود قریشی ، فواد چوہدری اور حماد اظہر کی وزیر اعلیٰ پنجاب بننے کی خواہش پر اوس پڑ گئی ہے اورعثمان بزدار اور پرویزالٰہی بڑے ناموں کے مقابلے پر نہ ہونے کی وجہ سے انتہائی خوش ہیں ہیں ،یہ چہ مگوئیاں بھی ہو رہی ہیں کہ عمران خان کامیابی کی صورت میں عثمان بزدار کی طرز پر کوئی سرپرائز دے سکتے ہیں ۔ پنجاب ٹکٹوں کی تقسیم کے بعد تحریک انصاف میں آئندہ کی سیاست کے حوالے سے بحث زور پکڑ گئی ہے جس میں پنجاب کی وزارت اعلیٰ اہم ترین موضوع ہے ۔

سیاست پر گہری نظر رکھنے والے سنجیدہ سیاستدانوں کا کہنا ہے کہ تحریک انصاف کی جانب سے پنجاب اسمبلی کے انتخابات کے لئے ٹکٹ کے اجراء کی ابتدائی طور پر جو فہرست سامنے آئی ہے اس میں وزار ت اعلیٰ کے دو نام ہی ذہن میں آتے ہیں جو پرویز الٰہی اور عثمان بزدار کے ہیں تاہم میاں اسلم اقبال اور میاں محمود الرشید بھی اس دوڑ میں شامل ہو سکتے ہیں ۔ یہ چہ مگوئیاں بھی ہو رہی ہیںکہ پنجاب میں نئی روایت بھی قائم کی جا سکتی ہے اور کچھ بعید نہیں کہ عثمان بزدار کی طرز پر کوئی غیر متوقع سرپرائز دیدیا جائے جس میں کسی خاتون کو وزیر اعلیٰ نامزد کرنا بھی شامل ہو سکتا ہے ۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



بلوچستان ڈوب رہا ہے(ساتواں حصہ)


نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(چھٹا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(پانچواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(چوتھا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(تیسرا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(دوسرا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

صرف ایک شخص کے لیے

کانا ہراڈا (Kana Harada) کی عمر اس وقت سولہ سال تھی‘…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(آخری حصہ)

ہمارے زمانے میں معاشرہ لبرل تھا‘ لوگوں میں برداشت…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سترہواں حصہ)

ہماری گلی میں شراب کی دکان تھی‘ وہ چھوٹی سی تنگ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سولہواں حصہ)

لالہ موسیٰ شہر میں ایک سرکاری اور تین پرائیویٹ…