اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک )چیئرمین تحریک انصاف و سابق وزیراعظم عمران خان نے قومی ٹیم کپتان بابر اعظم سے متعلق پیش گوئی کرتے ہوئے کہا ہے کہ بابر اعظم میں تیکنیک، ٹمپرامنٹ اور ٹیلنٹ موجود ہیں اور یہ سب سے آگے جائے گا ۔
نجی ٹی وی پروگرام میں انکا کہنا تھا کہ جو میں نے دیکھا ہے کہ یہ جو ہمارا کپتان ہے یہ بہت آؤٹ اسٹینڈنگ بیٹسمین ہےمیں نے کرکٹ میں بہت عرصے کے بعد ایسی کوالٹی کسی بیٹسمین میں دیکھیں ہیں جو کہ بابر اعظم میں ہیں ۔ میں نے ہر طرح سے اس کا جائزہ لیا ہے کیونکہ میں بولر کی حیثیت سے بولر کا جائزہ لیتا تھا۔بابر اعظم میں آگے جانے کا پوٹینشل ہے اور میں اسے سب سے آگے جاتا ہوا دیکھا ہوں ۔ دوسری جانب پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم اپنے بچپن کے محلے میں عید منانے پہنچ گئے۔بابر اعظم کا بچپن فردوس مارکیٹ گلبرگ کے علاقے میں گزرا ہے اور چند برس قبل ڈیفنس منتقل ہو گئے تھے۔