بدھ‬‮ ، 30 اپریل‬‮ 2025 

سعودی عرب نے سوڈان میں پھنسے سعودی اور پاکستانی شہریوں سمیت 150 افراد کو نکال لیا

datetime 23  اپریل‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک )سعودی عرب نے خانہ جنگی کے شکار سوڈان میں پھنسے سعودی اور پاکستانی شہریوں سمیت مختلف ملکوں کے 150 سے زائد شہریوں کو بحفاظت نکال لیا۔عرب میڈیا کے مطابق خانہ جنگی شروع ہونے کے بعد پہلے اعلانیہ انخلا میں سعودی عرب 150 سے غیر ملکی سفارت کاروں، عملے، سعودیہ اور پاکستان سمیت دیگر ممالک کے شہریوں کو سوڈان سے نکالنے میں کامیاب ہو گیا ہے۔

نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق سعودی محکمہ خارجہ کے مطابق شہریوں کے انخلا کیلئے فوج کے دیگر اداروں کی مدد سے سعودی نیوی نے تین بحری جہازوں کے ذریعے 91 سعودی شہریوں سمیت پاکستان، کویت، قطر، متحدہ عرب امارات، تیونس، پاکستان، بھارت اور کینیڈا سمیت 12 ممالک کے 66 شہریوں کو بحفاظت جدہ پہنچا دیا ہے۔سعودی محکمہ خارجہ نے مزید تفصیلات جاری کیے بغیر صرف اتنا بتایا ہے کہ سوڈان سے نکالے گئےافراد میں عورتوں اور بچوں سمیت سفارت کار اور عملے سمیت سویلینز شامل ہیں، نکالے گئے تمام لوگوں کو اپنے ملک پہنچانے کیلئے اقدامات کیے جار رہے ہیں۔سعودی میڈیا کی جانب سے جاری ویڈیوز میں دیکھا جا سکتا ہے سوڈان سے نکالے جانے کے بعد جدہ پہنچنے پر سعودی حکام کی جانب سے کشتیوں سے اترتے مسافروں میں عیدالفطر کی مناسبت سے پھول، مٹھائیاں اور دیگر اشیا تقسیم کی جا رہی ہیں۔سعودی محکمہ خارجہ کے مطابق تمام لوگوں کو کانوائے کی صورت میں پہلے پورٹ آف سوڈان پہنچے جس کے بعد انہیں سعودی نیوی کے تین بحری جہازوں کے ذریعے جدہ پہنچایا گیا۔واضح رہے کہ سوڈان میں خانہ جنگی کے بعد وہاں پھنسے غیر ملکیوں کو نکالنے کیلئے انخلاء کا یہ پہلا کامیاب آپریشن ہے۔



کالم



27فروری 2019ء


یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…