بدھ‬‮ ، 30 اپریل‬‮ 2025 

بھارت جی ٹونٹی اجلاس کی ممکنہ ناکامی کا ملبہ پاکستان پر ڈالنے کی کوشش کرنے لگا

datetime 21  اپریل‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نئی دہلی (این این آئی)بھارت جی ٹونٹی ممالک کے اجلاس کی ممکنہ ناکامی کا ملبہ پاکستان پر ڈالنے کی کوشش کررہا ہے۔بھارت نے پہلے ضلع راجوڑی میں فوجی ٹرک میں لگنے والی آگ کے نتیجے میں 4فوجیوں کی ہلاکت کی وجہ آسمانی بجلی کو قرار دیا پھر بھارتی فوج نے چند گھنٹوں بعد حادثے کو دہشتگردوں کی طرف سے گرنیڈ حملہ قرار دے دیا۔

بھارتی میڈیا، بھارتی ریٹائرڈ افسران اور مودی نواز صحافیوں اور تجزیہ نگاروں نے اعلانیہ پاکستان پر الزامات لگانا شروع کردیئے ہیں۔بھارت کو کشمیر میں بلائے جانے والے اجلاس کے دوران کشمیریوں کی طرف سے ممکنہ شدید احتجاج اور ہڑتالوں کا اندیشہ ہے اور امن و امان کی بگڑتی صورتحال کے باعث بیشتر جی 20رکن ممالک نے شرکت سے انکار کردیا ہے۔اس لئے اس سب بیانئے کا مقصد جی ٹونٹی اجلاس کی ناکامی کا ملبہ پاکستان پر ڈالنا اور اجلاس کو سری نگر سے کہیں اور منتقل کرنا ہے۔تجزیہ نگاروں کے مطابق بھارت واقعے کو جواز بنا کر پاکستانی وزیرخارجہ کی ایس سی او اجلاس میں شرکت سے بھی معذرت کر سکتا ہے۔وزیر خارجہ بلاول بھٹو کی ایس سی او اجلاس میں ممکنہ شرکت سے بھی بھارت کی پاکستان کو خارجہ محاذ پر تنہاء کرنے کی کوششوں کو دھچکا لگا ہے۔



کالم



27فروری 2019ء


یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…