پیر‬‮ ، 10 ‬‮نومبر‬‮ 2025 

پاکستان کی نان ٹیکسٹائل مصنوعات کی برآمدات سال بہ سال 5.81 فیصد تنزلی ،8 ارب 58 کروڑ ڈالر رہ گئیں

datetime 21  اپریل‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور( این این آئی) پاکستان کی نان ٹیکسٹائل مصنوعات کی برآمدات سال بہ سال 5.81 فیصد تنزلی کے بعد رواں مالی سال کے ابتدائی 9 مہینوں میں 8 ارب 58 کروڑ ڈالر رہ گئیں جس کی وجہ پیداواری لاگت میں اضافہ اور عالمی سطح پر طلب میں کمی ہے۔

اعدادوشمار کے مطابق نان ٹیکسٹائل سیکٹر کی برآمدی آمدنی میں جمود رواں مالی سال کے آغاز سے ہی دیکھا گیا کیونکہ مارکیٹ میں طلب میں کمی آئی تھی، سالانہ بنیادوں پر ستمبر 2022 سے اب تک برآمدات میں کوئی نمو نہیں دیکھی گئی۔رواں مالی سال کے ابتدائی 9 مہینے کے دوران چمڑے کے ملبوسات کی برآمدات میں پچھلے سال کے مقابلے میں 8.43 فیصد کمی ہوئی، تاہم چمڑے کے دستانوں کی برآمدات میں 0.28 فیصد معمولی اضافہ ہوا جبکہ خام چمڑے کی برآمدات بھی 17.93 فیصد گر گئیں۔سیمنٹ کی برآمدات بھی رواں مالی سال کے ابتدائی 9 مہینوں کے دوران 32 فیصد کم ہو گئیں، زیر جائزہ مدت میں مقدار میں بھی سیمنٹ کی برآمدات میں کمی دیکھی گئی۔پاکستان دنیا کو آلات جراحی فراہم کرنے والا ایک اہم ملک ہے، تاہم یہ آلات مغربی ممالک میں مشہور برینڈز دوبارہ فروخت کرتے ہیں، جس کے نتیجے میں ان کی برآمدی قیمت نہ ہونے کے برابر ہیں، آلات جراحی کی برآمدات رواں مال سال کے ابتدائی 9 مہینوں کے درمیان 9.11 فیصد بڑھی، مقامی مینوفیکچررز نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ بڑھتی ہوئی لاگت پیداوار کو کم کرنے کے لیے سبسڈی فراہم کی جائے۔

فارماسیوٹیکل مصنوعات کی برآمدات بھی زیرہ جائزہ مدت میں 28.55 فیصد بڑھ گئیں، فٹ وئیر کی برآمدات میں بھی 18.69 فیصد اضافہ دیکھا گیا۔کارپٹ کی برآمدات میں 7.17 فیصد گراوٹ جبکہ کھیلوں کے سامان کی برآمدات مالی سال 2023 کے ابتدائی 9 مہینوں کے دوران 17.78 فیصد بڑھ گئیں، فٹ بالز کی فروخت میں 33.67 فیصد اضافہ ہوا، پاکستان نومبر 2022 میں کھیلے جانے والے فیفا ورلڈ کپ کا آفیشل سپلائر تھا، جوقطر میں منعقد ہوا تھا۔

انجینئرنگ مصنوعات کی برآمدات میں 11.22 فیصد کا اضافہ دیکھا گیا، تاہم پنکھوں کی برآمدات رواں مالی سال کے ابتدائی 9 مہینوں کے دوران 9.05 فیصد گر گئیں۔زیورات کی برآمدات میں زیر جائزہ مدت کے دوران 43.68 فیصد کمی آئی لیکن جواہرات کی برآمدات میں 6.32 فیصد اضافہ ہوا، فرنیچر کی برآمدات 45.23 فیصد بڑھ گئیں، دستکاری کی برآمدات میں 100 فیصد اور گڑ کی برآمدات میں 3.050 فیصد اضافہ دیکھا گیا۔



کالم



آئوٹ آف سلیبس


لاہور میں فلموں کے عروج کے زمانے میں ایک سینما…

دنیا کا انوکھا علاج

نارمن کزنز (cousins) کے ساتھ 1964ء میں عجیب واقعہ پیش…

عدیل اکبرکو کیاکرناچاہیے تھا؟

میرا موبائل اکثر ہینگ ہو جاتا ہے‘ یہ چلتے چلتے…

خود کو ری سیٹ کریں

عدیل اکبر اسلام آباد پولیس میں ایس پی تھے‘ 2017ء…

بھکاریوں سے جان چھڑائیں

سینیٹرویسنتے سپین کے تاریخی شہر غرناطہ سے تعلق…

سیریس پاکستان

گائوں کے مولوی صاحب نے کسی چور کو مسجد میں پناہ…

کنفیوز پاکستان

افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…

آرتھرپائول

آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…

یونیورسٹی آف نبراسکا

افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…