اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) پچھلے کچھ دنوں سے ایک سفید پوش اور نورانی چہرے والے ایک بزرگ کی ویڈیو سعودی میڈیا پر بہت تیزی سے وائرل ہو رہی ہے، جس وہ بزرگ مسجد نبویﷺ میں چلتے ہوئے دکھائی دیتے ہیں اور زیارت میں مصروف ہیں، ان کے بارے میں معلومات سامنے آ گئی ہیں۔
ایک ٹوئٹر صارف ساجد عثمانی نے بزرگ کی تصاویر شیئر کی اور پیغام میں لکھا کہ ان بزرگ کے بارے میں عرب لوگ کہہ رہے ہیں کہ ان کی داڑھی، پگڑھی، عصااور چادر لینے کا انداز اور سادگی ایسی ہے کہ جیسے یہ بزرگ صحابہ کرام کے دور سے لوٹ کر آئے ہوں۔سوشل میڈیا پر ہر کسی نے اپنے خیالات کا اظہار کیا لیکن آخر کار پتہ چل گیا کہ ان کا تعلق پاکستان سے ہے۔
سوشل میڈیا پر جاری پوسٹ میں ان بزرگ کے بارے میں تمام معلومات موجود ہیں جس بتایا گیا کہ 20 اپریل 2023کو آل پاکستان مری اتحاد سعودی عرب صدر رئیس عبدالر حمن مہمندائی مری نے حاجی عبدالقادر مری، حاجی عبدالستار جیلانی مری سے ملاقات کی،اس کے بعد رئیس عبدالرحمن نے سعودی عرب میں وائرل ہونے والے شخص حاجی عبدالقادر مری اور عبدالستار مری کو عمرہ کی سعادت حاصل کرنے پر مبارک باد پیش کی، اس کے بعد اپنی نگرانی میں انہوں نے حاجی عبدالقادر مری کو واپس ملک پاکستان جانے کیلئے جدہ ایئر پورٹ کیلئے رخصت کیا۔