پیر‬‮ ، 10 ‬‮نومبر‬‮ 2025 

مفتی عبدالشکور کی گاڑی کو ٹکر مارنے والے ملزمان کو رہا کرنے کا حکم

datetime 21  اپریل‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس اسلام آباد میں سابق وفاقی وزیر مفتی عبدالشکور کی گاڑی کو ٹکر مارنے کے کیس کی سماعت ہوئی۔نجی ٹی وی آج نیوز کے مطابق مفتی عبدالشکور کی گاڑی کو ٹکر مارنے والے ملزمان گل خان، ارشد خان اور غلام شبیرجوڈیشل مجسٹریٹ کی عدالت پیش ہوئے۔

تفتیشی افسر نے تینوں ملزمان کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیجنے کی استدعا کی تھی، تاہم عدالت نے تفتیشی افسر کی جانب سے جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیجنے کی استدعا مسترد کردی۔عدالت نے اپنے ریمارکس میں کہا کہ تفتیشی افسر نے ملزمان پر ڈرائیونگ کے دوران قتل کرنے کی کوشش کی دفعہ شامل کی، تفتیشی افسر نے قتل کی دفعہ کو مقدمے سے حذف کردیا، تینوں ملزمان پر قابلِ ضمانت دفعات لگتی ہیں۔عدالت نے مفتی عبدالشکور کی گاڑی کو ٹکر مارنے والے تینوں ملزمان کو رہا کرنے کا حکم دے دیا۔جوڈیشل مجسٹریٹ عباس شاہ نے تینوں ملزمان کو ضمانتی مچلکے جمع کروانے کا حکم دےدیا، اور ضمانتی مچلکے جمع نہ کروانے کی صورت میں عدالت نے تینوں ملزمان کو جیل بھیجنے کا حکم دیا ہے۔



کالم



آئوٹ آف سلیبس


لاہور میں فلموں کے عروج کے زمانے میں ایک سینما…

دنیا کا انوکھا علاج

نارمن کزنز (cousins) کے ساتھ 1964ء میں عجیب واقعہ پیش…

عدیل اکبرکو کیاکرناچاہیے تھا؟

میرا موبائل اکثر ہینگ ہو جاتا ہے‘ یہ چلتے چلتے…

خود کو ری سیٹ کریں

عدیل اکبر اسلام آباد پولیس میں ایس پی تھے‘ 2017ء…

بھکاریوں سے جان چھڑائیں

سینیٹرویسنتے سپین کے تاریخی شہر غرناطہ سے تعلق…

سیریس پاکستان

گائوں کے مولوی صاحب نے کسی چور کو مسجد میں پناہ…

کنفیوز پاکستان

افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…

آرتھرپائول

آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…

یونیورسٹی آف نبراسکا

افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…