لاہو ر( این این آئی) عید کے پہلے روز گورنرہائوس لاہور کو عوام کے لئے کھولا جائے گا ۔ترجمان کے مطابق گورنر ہائوس کو آج (ہفتہ ) صبح 10 بجے سے دوپہر ایک بجے تک عوام کے لئے کھولا جائے گا۔ گورنر پنجاب اس دوران گورنر ہائوس آنے والے لوگوں سے ملاقات بھی کریں گے۔ شہری الحمراء گیٹ سے گورنر ہائوس میں داخل ہوسکیں گے، شناختی کارڈ لازمی ہوگا۔