پیر‬‮ ، 10 ‬‮نومبر‬‮ 2025 

مکہ مکرمہ میں عمرہ زائر کا دل 2 بار بند ہونے کے باوجود جان بچ گئی

datetime 21  اپریل‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

مکہ مکرمہ (این این آئی)مکہ مکرمہ میں عمرہ پر آئے ہوئے مصری زائر کے دل نے دو مرتبہ 27 منٹ تک کام کرنا چھوڑ دیالیکن اللہ کے حکم سے طبی ٹیموں نے 32 سالہ مصری کی جان بچا لی۔32 سالہ مصری شہری کو سانس کی شدید تکلیف ہوئی اور وہ بے ہوش ہو گیا،

مکہ مکرمہ ہیلتھ کاکس کے مطابق مریض کو ایمبولینس ٹیموں نے حرم ایمرجنسی سنٹر منتقل کیا تھا۔عرب ٹی وی کے مطابق حرم ایمرجنسی سنٹر منتقلی کے دوران اس کا دل بند ہو گیا اور ایمرجنسی ٹیم نے 12 منٹ کے لئے سی پی آر کی جس سے اس کے دل نے کام شروع کر دیا۔مصری زائر کے حرم ایمرجنسی سینٹر پہنچنے کے بعد اس کے دل نے ایک بار پھر کام کرنا چھوڑ دیا جس پر دوبارہ پندرہ منٹ کے لئے سی پی آر کی گئی اور بجلی کے جھٹکے بھی دیے گئے، جس کے بعد دل نے دوبارہ کام کرنا شروع کر دیا۔سعودی پریس ایجنسی کا کہناتھاکہ علاج کرنے والی میڈیکل ٹیم نے وضاحت کی کہ ضروری طبی معائنے اور ایکسرے کیے گئے جس میں مریض کے دل کے پٹھوں میں بے قاعدگی اور پھیپھڑوں میں شدید سوزش سامنے آئی۔ مصری زائر کو مصنوعی سانس دیا گیا اور آئی سی یو میں منتقل کر دیاگیا، میڈیکل ٹیم کے مطابق اب مریض کی حالت پہلے سے قدرے بہتر ہے اور مصنوعی سانس دینا بھی بند کر د یا گیا ہے۔



کالم



آئوٹ آف سلیبس


لاہور میں فلموں کے عروج کے زمانے میں ایک سینما…

دنیا کا انوکھا علاج

نارمن کزنز (cousins) کے ساتھ 1964ء میں عجیب واقعہ پیش…

عدیل اکبرکو کیاکرناچاہیے تھا؟

میرا موبائل اکثر ہینگ ہو جاتا ہے‘ یہ چلتے چلتے…

خود کو ری سیٹ کریں

عدیل اکبر اسلام آباد پولیس میں ایس پی تھے‘ 2017ء…

بھکاریوں سے جان چھڑائیں

سینیٹرویسنتے سپین کے تاریخی شہر غرناطہ سے تعلق…

سیریس پاکستان

گائوں کے مولوی صاحب نے کسی چور کو مسجد میں پناہ…

کنفیوز پاکستان

افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…

آرتھرپائول

آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…

یونیورسٹی آف نبراسکا

افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…