شکارپور (این این آئی)شکارپورکی عدالت نے پاکستان تحریک انصاف کے رہنما علی امین گنڈاپور کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا۔ اسپیشل کورٹ شکارپور کے جج نے علی امین گنڈاپور کے جسمانی ریمانڈ کی درخواست مستردکردی اور انہیں26 اپریل تک جوڈیشل ریمانڈ پر سکھر سینٹرل جیل بھیجنے کا حکم دیا۔خیال رہے کہ شکار پور میں علی امین گنڈاپور کے خلاف ریاست مخالف تقاریرکا مقدمہ درج ہے۔