پشاور (مانیٹرنگ ڈیسک) پشاور کی مسجد قاسم علی خان کی میں نجی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس مفتی شہاب الدین پوپلزئی کی صدارت میں ہو رہا ہے جس میں چاند کی شہادتیں موصول ہو ئی ہیں، ٹوئٹر پر مفتی شہاب الدین پوپلزئی کا کہنا تھا کہ مسجد قاسم علی خان کمیٹی کو ہنگو سے 2، اور سرائے نورنگ سے 1 غیر مصدقہ چاند دیکھنے کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں، ان اطلاعات کی تصدیق نہیں ہو سکی ہے، انہوں نے اپنے ایک اور ٹوئٹر پیغام میں اجلاس ختم کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ کوئی مصدقہ شہادت موصول نہیں ہوئی لہٰذا یہ کمیٹی اعلان کرتی ہے کہ کل تیسواں روزہ ہو گا اور عیدالفطر 22 اپریل بروز ہفتہ کو ہو گی۔
مسجد قاسم علی خان کمیٹی کو ہنگو سے 2 ، اور سرائے نورنگ سے 1 غیر مصدقہ چاند دیکھنے کی اطلاعات موصول ہوئی۔
— Mufti Shahabuddin Popalzai (@MuftiPopalzai) April 20, 2023