منگل‬‮ ، 22 اپریل‬‮ 2025 

گوادر، انرجی کوریڈور منصوبہ تکمیل کے مراحل میں داخل ہوگیا

datetime 20  اپریل‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(این این آئی)گوادر سمارٹ پورٹ سٹی ماسٹر پلان کے فریم ورک کے تحت ایسٹ بے ایکسپریس وے کے ساتھ ساتھ ”انرجی کوریڈور”کے نام سے معروف گوادر کی ایک بڑی شاہراہ تعمیر کی جانے والی ہے۔گوادر پرو کے مطابق انرجی کوریڈور ایک لمبا اور سیدھا راستہ ہوگا جو گوادر پورٹ، گوادر فری زون ساؤتھ اور گوادر فری زون نارتھ تک پہنچنے والی زیر زمین پاور ٹرانسمیشن لائنوں

کی تنصیب میں سہولت فراہم کرنے کیلئے ڈیزائن کیا گیا ہے۔ مزید برآں کوریڈور سیوریج لائنوں اور پینے کے پانی کی پائپ لائنوں کے نظام کے لیے بنیادی ڈھانچے کی میزبانی کرے گا۔گوادر پرو کے مطابق فی الحال گوادر کو پاکستان کے باقی حصوں سے جوڑنے والا کوئی ریلوے نظام موجود نہیں ہے، ایک مجوزہ فزیبلٹی اسٹڈی میں انرجی کوریڈور کی سیدھی پٹی کے ساتھ ریلوے ٹریک بچھانے کی سفارش کی گئی ہے۔گوادر پرو کے مطابق گوادر ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے ٹاؤن پلاننگ ڈیپارٹمنٹ کے ایک اہلکار عبدالرزاق نے گوادر پرو کو بتایا کہ انرجی کوریڈور کے ساتھ مختص جگہ کو پارکس بنانے کیلئے بھی استعمال کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ مقامی ماحولیاتی نظام کو بڑھانے اور انرجی کوریڈور کی خوبصورتی میں حصہ ڈالنے کے لیے درخت لگائے جائیں گے۔گوادر پرو کے مطابق حال ہی میں جی ڈی اے کے ڈائریکٹر جنرل مجیب الرحمان قمبرانی نے تعمیراتی تیاریوں کی پیش رفت کا جائزہ لینے کیلئے انرجی کوریڈور کا دورہ کیا۔ دورے کے دوران جی ڈی اے کے چیف انجینئر حاجی سید محمد نے انرجی کوریڈور کی اہمیت اور ممکنہ فوائد پر روشنی ڈالی۔گوادر پرو کے مطابق اسٹریٹجک طور پر واقع، انرجی کوریڈور ملا فضل چوک سمیت پرانے رہائشی اور تجارتی علاقوں سے آسانی سے منسلک ہے۔گوادر پرو کے مطابق اس کوریڈور میں 5 کلومیٹر کی آف شوٹ سڑک ہوگی جو سید ظہور ہاشمی روڈ کو جوڑے گی، گزرواں وارڈ، بلوچ وارڈ، اور پانچ دیگر وارڈوں سے گزرے گی۔

موضوعات:



کالم



Rich Dad — Poor Dad


وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…

فنگر پرنٹس کی کہانی۔۔ محسن نقوی کے لیے

میرے والد انتقال سے قبل اپنے گائوں میں 17 کنال…