کوہستان (این این آئی)بارشوں اور لینڈ سلائیڈنگ سے خیبر پختونخوا، گلگت بلتستان اور آزادکشمیر کے مختلف علاقے متاثر ہوئے ، دریائوں میں سیلابی صورتحال پیدا ہوگئی ۔کوہستان کے متعدد مقامات پرلینڈ سلائیڈنگ سے شاہراہ قراقرم کئی مقامات پربند ہوگئی جس سے سیکڑوں گاڑیوں میں ہزاروں مسافر کل سے پھنسے ۔ادھر گلگت بلتستان کا ملک کیدیگرشہروں سے زمینی رابطہ منقطع ہوگیا ، آزاد کشمیر میں سیلابی ریلوں اورلینڈ سلائیڈنگ سے مرکزی شاہراہ نیلم متعدد مقامات سے بند ہوئی۔دریائے نیلم میں درمیانی درجے کا سیلاب ہے اور وادی نیلم کیکئی علاقوں میں 24 گھنٹے سے بجلی معطل ہوگئی ، علاقے میں موبائل فون اور انٹر نیٹ سروسز شدید متاثر ہوئیں۔