پیر‬‮ ، 08 ستمبر‬‮ 2025 

آزاد کشمیر وزارت عظمیٰ کا انتخاب، عمران خان کا پیغام لیکر فواد مظفر آباد پہنچ گئے

datetime 19  اپریل‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

آزاد کشمیر وزارت عظمیٰ کا انتخاب، عمران خان کا پیغام لیکر فواد مظفر آباد پہنچ گئے

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)آزاد کشمیر کی وزارت عظمی کے انتخاب کے لئے عمران خان کا خصوصی پیغام لیکر تحریک انصاف کے مرکزی رہنما فواد چوہدری مظفر آباد پہنچ گئے جہاں انہوں نے تحریک انصاف کی طرف سے وزارت عظمی کے مختلف امیدواروں کے ساتھ ملاقات کے دوران چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کا پیغام پہنچایا تاہم آزاد کشمیر کے مختلف وزرا کی کوششوں کے باوجود بیرسٹر سلطان محمود اور فارورڈ بلاک کے کسی بھی رکن اسمبلی کے ساتھ فواد چوہدری کی ملاقات نہ ہو سکی۔جنگ اخبار میں افضل بٹ کی خبر کے مطابق آزاد کشمیر کے سینئر ترین وزیر خواجہ فاروق احمد، سپیکر چودھری انوارالحق، دیوان علی چغتائی، اظہر صادق سمیت پی ٹی آئی کے مختلف اراکین اسمبلی کو عمران خان کا پیغام دیا کہ ان مشکل حالات میں آپکا اتحاد اور ثابت قدمی ہماری سب سے بڑی طاقت بن سکتا ہے اس لئے باہمی اختلافات کو بالائے طاق رکھ کر پارٹی کے وسیع تر مفاد کی خاطر جماعت کے نامزد کردہ امیدوار کو کامیاب بنائیں۔

موضوعات:



کالم



Inattentional Blindness


کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…

پروفیسر غنی جاوید(پارٹ ٹو)

پروفیسر غنی جاوید کے ساتھ میرا عجیب سا تعلق تھا‘…

پروفیسر غنی جاوید

’’اوئے انچارج صاحب اوپر دیکھو‘‘ آواز بھاری…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے‘ اس مہینے…

سپنچ پارکس

کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…