اتوار‬‮ ، 06 جولائی‬‮ 2025 

بھٹنڈا واقعہ: بھارتی فوجی نے اپنے ہی چار ساتھیوں کے قتل کا اعتراف کرلیا

datetime 18  اپریل‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نیودہلی(اے ایف پی) بھارتی پنجاب کے علاقے بھٹنڈا کے ملٹری اسٹیشن پر چار فوجیوں کے قتل کے معاملے میں اہم پیشرفت ہوئی ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق 12اپریل کو بھٹنڈا کے ملٹری اسٹیشن پر فائرنگ سے\4فوجی ہلاک ہوگئے تھے جس کے بعد ایک فوجی اہلکار کو واقعے میں ملوث ہونے کے شبے میں گرفتار کیا گیا تھا۔بھارتی میڈیا کےمطابق پولیس کا کہنا ہےکہ واقعے کے بعد گرفتار کیے جانے والے اہلکار دیسائی موہن نے چاروں فوجیوں کے قتل کا اعتراف کرلیا ہے اور اس کی وجہ ذاتی دشمنی بتائی ہے۔پولیس کے مطابق چاروں فوجیوں کو 12اپریل کو ان کے ملٹری اسٹیشن میں سوتے ہوئے قتل کیا گیا تھا۔بھارتی فوجی حکام کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہےکہ ایک فوجی جوان نے پولیس کی تفتیش کے دوران 12 اپریل کو اپنے چار ساتھیوں کو قتل کرنے کا اعتراف کیا ہے جس کی وجہ اس نے ذاتی عناد بتائی ہے۔بھارتی میڈیا کے مطابق ملزم نے اپنے اعترافی بیان میں کہا کہ 9 اپریل کو اس نے لوڈڈ میگزین کے ساتھ اسلحہ چوری کیا جسے اس نے چھپا دیا جب کہ 12اپریل کو اس نے اپنے خفیہ مقام سے ڈیوٹی کے دوران اسلحہ نکالا اور فلور پر جاکر سوتے ہوئے اپنے چاروں ساتھیوں کوقتل کردیا۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)


دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…