پی ٹی آئی کے اہم رہنمائوں کی (ن) لیگ میں شمولیت

16  اپریل‬‮  2023

مریدکے( این این آئی)پاکستان تحریک انصاف کے سات سابق ناظمین ،گیارہ نائب سابق ناظمین ،ایک سو کے قریب کونسلر اور سیکڑوں کارکن مسلم لیگ (ن) میں شامل ہونے شاندار تاریخی استقبال پر وزیر اعظم میاں شہباز شریف نے وفاقی وزیر تعلیم رانا تنویر حسین ایم پی اے کے امیدوار چوہدری ارشد ورک چوہدری انعام اللہ ورک

اور مسلم لیگ لائیرز کے صدر چوہدری اورنگزیب ریحان کو گلے لگا لیا ۔تفصیلات کے مطابق مریدکے اور لاہور کے درمیان ڈیڑھ سو سال سے امامیہ کالونی ریلوے پھاٹک کی وجہ سے ٹریفک کی مسلسل روانی کا مسئلہ تھا، یہاں سے روزانہ چار لاکھ سے زائد چھوٹی بڑی گاڑیاں گزرتی تھیں ٹریفک کے رش کی وجہ سے روزانہ ایمبولینسز میں مریض ٹریفک کی بھینٹ چڑھ جاتے تھے ۔وفاقی وزیر تعلیم رانا تنویر حسین کی کوشش سے وزیر اعظم شہباز شریف نے شاہدرہ فلائی اوور کا افتتاح کرکے دیرینہ مسئلہ حل کردیا ۔وزیر اعظم کی آمد پر پی ٹی آئی کے سات سابق ناظمین ،گیارہ نائب ناظمین ایک سو سے زائد کونسلر سیکڑوں کارکنوں سمیت مسلم لیگ (ن)میں شامل ہوگئے اور وفاقی وزیر تعلیم رانا تنویر حسین ایم پی اے کے نامزد امیدوار چوہدری ارشد ورک چوہدری انعام اللہ ورک اور مسلم لیگ (ن) لائیرز کے صدر چوہدری اورنگزیب ریحان ایڈووکیٹ چوہدری کبیر بھٹی ایڈووکیٹ کی قیادت میں وزیر اعظم کے استقبال کے لئے سینکڑوں گاڑیوں کے قافلے کی شکل میں امامیہ کالونی پہنچے ۔شاندار تاریخی استقبال کئے جانے پر وزیر اعظم شہباز شریف نے وفاقی وزیر تعلیم رانا تنویر حسین اور چوہدری ارشد ورک ،چوہدری انعام اللہ ورک کو گلے لگا لیا اور کہا آپ مسلم لیگ (ن)کے ہیرو ہو۔

موضوعات:



کالم



میزبان اور مہمان


یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…