منگل‬‮ ، 23 دسمبر‬‮ 2025 

ایشیاکپ ،صدر ایشین کرکٹ کونسل جےشاہ کا اہم بیان آگیا

datetime 15  اپریل‬‮  2023 |

ممبئی ( این این آئی) بھارتی کرکٹ بورڈ (بی سی سی آئی) کے سربراہ جے شاہ نے ایک بار پھر ایشیاکپ 2023ء کے لئے بھارتی ٹیم کو پاکستان بھیجنے سے انکار کردیا ۔

بھارتی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ اور بھارتی کرکٹ بورڈ کے درمیان ایشیاکپ 2023ء کے تنازعے نے ٹورنامنٹ کے انعقاد پر شکوک مزید بڑھادیئے ہیں۔رپورٹس میں کہا گیا ہے کہ ایشین کرکٹ کونسل کے صدر اور سیکریٹری بی سی سی آئی جے شاہ نے ایشیاکپ کے مقام پر شریک ممالک کی ٹیموں سے جواب کا انتظار کررہے ہیں، جس کے بعد حتمی طور پر ایشیاکپ کا مقام طے کیا جائے گا۔جے شاہ نے انکشاف کیا کہ ایشین کرکٹ کونسل نے 26.2 ملین امریکی ڈالر کمائے ہیں، اضافی آمدنی پیدا کرنے کا ایک تاریخی سنگ میل حاصل کیا ہے۔گزشتہ دنوں پاکستان نے ایشیا کپ کی میزبانی کا ایگریمنٹ اعتراض لگا کر اے سی سی کو واپس بھیج دیا تھا۔ایک انٹرویو میں چیئرمین پی سی بی نجم سیٹھی نے ایک انٹرویو میں بتایا کہ پاکستان اگر ایشیاکپ سے بائیکاٹ کرتا ہے تو اسے 3 ملین ڈالر تقریباً(ایک ارب روپے)کا نقصان ہوسکتا ہے۔

موضوعات:



کالم



جہانگیری کی جعلی ڈگری


میرے پاس چند دن قبل ایک نوجوان آیا‘ وہ الیکٹریکل…

تاحیات

قیدی کی حالت خراب تھی‘ کپڑے گندے‘ بدبودار اور…

جو نہیں آتا اس کی قدر

’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…

فیلڈ مارشل کا نوٹی فکیشن

اسلام آباد کے سرینا ہوٹل میں 2008ء میں شادی کا ایک…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(آخری حصہ)

جنرل فیض حمید اور عمران خان کا منصوبہ بہت کلیئر…