ہفتہ‬‮ ، 11 جنوری‬‮ 2025 

عذیر بلوچ کے خلاف گواہ پیش ہونے سے کترانے لگے، حیرت انگیز انکشاف

datetime 12  اپریل‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(این این آئی)چاکیواڑہ تھانے کی جانب سے عدالت میں رپورٹ پیش کی گئی ہے کہ عذیر بلوچ کے خلاف گواہ پیش ہونے سے کترانے لگے ہیں۔تفصیلات کے مطابق ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج جنوبی کی عدالت میں لیاری گینگ وار کے سرغنہ عذیر بلوچ کے خلاف تین مقدمات کی سماعت ہوئی۔

تھانہ چاکیواڑہ کی جانب سے عدالت میں رپورٹ پیش گئی، جس میں کہا گیا ہے کہ تینوں کیسز کا ایک بھی گواہ عدالت میں پیش نہ ہو سکا۔رپورٹ کے مطابق 2 گواہ پولیس کانسٹیبل جمشید اور طلعت مردم شماری کی ڈیوٹی پر ہیں، گواہ سرفراز نے کہاکہ اس کی جائیداد کا تنازع چل رہا ہے جس کے لیے وہ گائوں میں ہے۔رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ایک گواہ خضر حیات کی رہائش گاہ تبدیل ہو چکی ہے، جب کہ ایک گواہ سائیں محمد ریٹائرڈ ہو کر گائوں واپس جا چکا ہے، گواہ نواز کا پنجاب پولیس میں ٹرانسفر ہو گیا ہے اس لیے وہ بھی پیش نہیں ہو سکتا۔تھانے کی رپورٹ کے بعد عدالت نے تمام گواہوں کے قابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کر دیئے، اور عدالت نے آئندہ سماعت پر تمام گواہوں کو پیش کرنے کی ہدایت کر دی ہے۔واضح رہے کہ عذیر بلوچ کے خلاف چاکیواڑہ تھانے میں 3 مقدمات درج ہیں، ان پر قتل اور پولیس مقابلے سمیت متعدد الزامات ہیں۔

موضوعات:



کالم



آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے


پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…