اسلام آباد(این این آئی)سپریم کورٹ کے سینئر ترین جج جسٹس فائز عیسیٰ خصوصی دعوت پر آئین پاکستان کی گولڈن جوبلی کی تقریب میں شریک ہوئے۔ پیر کو پاکستان کی گولڈن جوبلی تقریب میں شریک جسٹس قاضی فائز عیسیٰ وزیراعظم شہباز شریف کے قریب حکومتی نشستوں پر براجمان ہوئے۔تقریب کے دور ان سپریم کورٹ کے سینئر ترین جج کے ایک طرف وفاقی وزیر خزانہ اسحق ڈار ،وفاقی وزیر مولانا اسعد محمود اور دوسری جانب آصف علی زر داری و دیگر موجود تھے ۔1973 کے آئین کی گولڈن جوبلی کی تقریب کے دوران وزیرِاعظم شہباز شریف، وزیرِ خارجہ بلاول بھٹو، سابق صدر آصف علی زر داری ،وزیرِاعلیٰ سندھ مراد علی شاہ سمیت دیگر حکومتی اراکین بھی شریک ہوئے۔