کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک) کراچی پولیس چیف آفس پرحملے کی تحقیقات میں مزید پیشرفت سامنے آئی ہے ۔ جنگ اخبار کے مطابق ذرائع کا کہنا ہے کہ ملزمان نے دہشتگردی کے لیے لایا جانے والے سامان اسمگلنگ کی گاڑی میں کراچی لائے تھے ، ذرائع کے مطابق حملے میں ملوث دہشت گردوں نے حب سے کراچی اسمگلنگ لائن سے بھی فائدہ اٹھایا تاہم تحقیقاتی اداروں کو تاحال دہشت گردوں کے مزید سہولت کاروں کی تلاش ہے۔ دہشت گرد اپنے تخریبی الات اسمگلنگ کی گاڑی میں کراچی لائے تھے۔دہشت گردوں کی گاڑی 2 روز تک بلدیہ یوسف گوٹھ بس ٹرمنل پر کھڑی رہی، بعد میں ملزمان اپنا سامان شہزور ٹرک کے ذریعے ناردن بائی پاس لے گئے اور ایک پٹرول پمپ کے قریب سے سامان رکشے کے ذریعے احسن اباد منتقل کیا۔واقعے کی مزید تفتیش جاری ہے ۔