الیکٹرک کار بنانے والی کمپنی ٹیسلا کے خلاف حیرت انگیز مقدمہ

9  اپریل‬‮  2023

واشنگٹن(این این آئی)امریکا کی الیکٹرک کار بنانے والی کمپنی کے خلاف کیلیفورنیا کے ایک شہری ٹیسلا کار کے مالک نے کسٹمرز کی پرائیویسی کی خلاف ورزی کے الزام پر مقدمہ دائر (کلاس ایکشن)کردیا۔غیرملکی خبرایجنسی کی رپورٹ کے مطابق کیلیفورنیا کے شمالی ضلعے کی امریکی ڈسٹرکٹ کورٹ میں مقدمہ درج کیا گیا،

اس سے پہلے ٹیسلا کے ملازمین نے داخلی پیغام رسانی کے نظام کے ذریعے ذاتی طور پر ویڈیوز اور تصاویر جاری کی گئی تھیں جو2019سے2022کے دوران کسٹمرز کی کاروں کے کیمرے سے ریکارڈ کی گئی تھیں۔ٹیسلا کی وائی ماڈل کار کے مالک اور سان فرانسیسکو کے شہری ہنری نے مقدمہ دائر کرتے ہوئے الزام عائد کیا کہ ٹیسلا کمپنی کے ملازمین کو لطف اندوز ہونے کے لیے ان کی تصاویر اور ویڈیو تک رسائی دی گئی ہے۔درخواست گزار کے وکیل جیک فٹزجیرالڈ نے بیان میں کہا کہ میرے موکل کی طرح ہر کوئی اس منصوبے پر سیخ پا ہے جو ٹیسلا کے کیمرے ان کے اہل خانہ کی پرائیویسی توڑنے کے لیے استعمال کیے جاسکتے ہیں، جبکہ کیلیفورنیا کا قانون شہریوں کو تحفظ دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ٹیسلا کو ان افراد کے خلاف کارروائی کرنی پڑے گی جنہوں نے مداخلت کی ہے اور ان کی اور ٹیسلا کے دیگر صارفین کی ذاتی معلومات کا غلط استعمال کیا ہے۔دوسری جانب ٹیسلا کمپنی کی طرف سے تاحال کوئی بیان جاری نہیں کیا گیا۔

موضوعات:



کالم



گوہر اعجاز سے سیکھیں


پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…