پیر‬‮ ، 21 اپریل‬‮ 2025 

حکومت نے تفتان بازارچہ گیٹ کو ڈیڑھ سال بعد کھول دیا

datetime 9  اپریل‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

تفتان ( این این آئی) حکومت نے تفتان بازارچہ گیٹ کو ڈیڈھ سال بعد بروز ہفتہ کھول دیا بازار چہ کو سیکورٹی وجوہات کی بناپر بند کردیاتھا چیئرمین سینٹ محمد صادق خان سنجرانی کی کوششوں سے بازارچہ کو کھول دیا گیا۔ افتتاحی تقریب میں پاکستانی اور ایرانی حکام نے شرکت کی ایرانی حکام کی جانب سے کلکٹر کسٹم زاہدان زرگر،

شاہ کرم،میجر یاری،ممبر چیمبر آف کامرس بشیر ودیگر جبکہ پاکستان کی جانب سے کسٹم، نیشنل لاجسٹک سیل، کے اعلی حکام اور کوئٹہ چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے کاروباری رہنما وں نے شرکت کیا۔گیٹ کا افتتاح ایرانی چیمبر آف کامرس کے صدرزرگر مبین اورجنرل منیجر این ایل سی کرنل اسد، اسسٹنٹ کمشنر تفتان بلال شبیر نے کیا اس موقع پر بی اے پی چاغی کے صدر میر اسفندر یار خان یار محمد زئی،حاجی شوکت علی عیسی زئی ودیگر بھی موجود تھے اس موقع پر میر اسفندر یار خان یار محمد زئی کا کہنا تھا سینٹ چیئرمین محمد صادق خان سنجرانی کی انتھک کوششوں سے آج بازار چہ گیٹ کا افتتاح ہوگیا جس سے چھوٹے کاروباری افراد کو فائدہ ہوگا جو ملازمتیں ختم ہوئے تھے وہ دوبارہ برسر روزگار ہونگے ذرائع کے مطابق تفتان سے متصل بازارچہ ڈیڈھ سال قبل پاکستان اور ایران کا مشترکہ ہوا کرتا تھا سیکورٹی وجوہات کی بنا پر بازارچہ کو بند کردیا تھا پاکستان کی جانب سے 25ایکڑ راضی پر مشتمل بازارچہ کو تعمیر کیا گیا جس میں تمام سہولیات بنائی گئی ہے بازار چہ گیٹ سے چند مخصوص ایٹم چھوٹے کاروباری لوگوں کے لیئے امپورٹ کیا جاتا ہے جس میں سمینٹ،ٹائلز،کلنکر،کھجور،ٹماٹر،پیاز دیگر کھانے پینے کی اشیاء شامل ہے۔اس موقع پر کسٹم، نیشنل لاجسٹک سیل، کے اعلی حکام اور کوئٹہ چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے کاروباری رہنما بھی تفتان پہنچے کوئٹہ چمبر کے صدر حاجی عبد اللہ اچکزئی،

سینئر نائب صدر سید عبد الاحد آغا نے کہا چیمبر آف کامرس انڈسٹری کا طویل عرصے سے بازارچہ گیٹ وے کھولنے کا مطالبہ رہا ہے بازارچہ گیٹ سے چھوٹے کاروباری کافی متاثر ہوئے تھے اور مقامی افراد کی ملازمین ختم ہوچکے تھے گیٹ کی دوبارہ بحالی سے انھیں دوبارہ روزگار میسر آئیگا سنیئر نائب صدر آغا گل خلجی نے بتایا بازارچہ گیٹ وے دوبارہ کھلنا مقامی کاروبار کے لیے تازہ ہوا کا جھونکا ثابت ہوگا قبل ازیں کوئٹہ چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری نے پاکستان کسٹم کے ساتھ بزنس ٹرمینل کی تعمیر، سرحد پر فینسگ اور بازارچہ گیٹ پر دیگر کام کے حوالے سے معاہدے پر دستخط بھی کیئے تھے۔

گیٹ کو دوبارہ کھولنے کے انتظامات فیڈرل بورڈ آف ریونیو، این ایل سی، کوئٹہ چیمبر اور مقامی قبائلی عمائدین اور لیویز نے کے انتظامات کیئے تھے بازراچہ گیٹ کھلنے سے مقامی چھوٹے تاجروں کو فائدہ ہوگا افتتاحی تقریب میں سیکورٹی کے بھی سخت انتظامات کئے گئے تھے بازارچہ گیٹ کھلنے پر چھوٹے تاجروں میں خوشی کی لہر دوڑ گئی اہلیان چاغی نے چیئرمین سینٹ کی اس اقدام ہر اسے خراج تحسین پیش کیا جو ایک دیرینہ مسلہ تھا حل ہوگیا۔اس موقع پر سابق بلدیہ چیئرمین میر علی جان نوتیزئی حاجی اللہ نظر محمد حسنی حاجی شوکت علی عیسی زئی سرور شیخ حسنی ودیگر قبائلی عمائدین و دیگر آفیسران موجود تھے۔

موضوعات:



کالم



ڈیتھ بیڈ


ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…

فنگر پرنٹس کی کہانی۔۔ محسن نقوی کے لیے

میرے والد انتقال سے قبل اپنے گائوں میں 17 کنال…

نارمل معاشرے کا متلاشی پاکستان

’’اوئے پنڈی وال‘ کدھر جل سیں‘‘ میں نے گھبرا…