پیر‬‮ ، 23 دسمبر‬‮ 2024 

اسرائیل کی مذمت نہیں، پابندیاں لگائی جائیں، فلسطین

datetime 7  اپریل‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

مقبوضہ بیت المقدس(این این آئی ) فلسطینی وزارت خارجہ نے کہا ہے کہ اسرائیلی حملوں کی مذمت کافی نہیں بلکہ اب پابندیاں لگائی جائیں۔غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق اسرائیلی وزارت خارجہ نے مسجد اقصی پر اسرائیلی حملوں کے جواب میں کہا کہ سلامتی کونسل کے طلب کردہ اجلاس میں

اسرائیلی حملوں کی مذمت کی جائے گی جو کافی نہیں ہو گا بلکہ اب اسرائیل پر پابندیاں عائد کی جائیں۔انہوں نے غم و غصے کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اس مرتبہ ایک دہشتگرد، سرکش قابض اور ظالم ریاست کے طور پر اسرائیل پر پابندیاں لگائی جائیں۔واضح رہے کہ اسلامی تعاون تنظیم (او آئی سی)نے فلسطین میں اسرائیلی جارحیت کے خلاف 8 اپریل کو اجلاس طلب کر لیا ہے جس میں روایتی انداز سے اسرائیلی حملوں کی مذمت کی جائے گی۔فلسطین پر اسرائیلی حملے کے فوری بعد سعودی وزارت خارجہ نے تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا تھا کہ اسرائیلی کی اس دراندازی کی شدید مذمت کرتے ہیں یہ نہ صرف امن کی کوششوں کو نقصان پہنچانے کے مترادف ہے بلکہ مذہبی مقدمات کے حوالے سے بین الاقوامی قواعد اور اصولوں سے متصادم بھی ہے۔  فلسطینی وزارت خارجہ نے کہا ہے کہ اسرائیلی حملوں کی مذمت کافی نہیں بلکہ اب پابندیاں لگائی جائیں۔

موضوعات:



کالم



طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے


وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…

شیطان کے ایجنٹ

’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…