بدھ‬‮ ، 12 ‬‮نومبر‬‮ 2025 

بشری بی بی کا شرعی طور پر عدت پوری ہونے کے بعد دوبارہ نکاح پڑھایا، مفتی سعید کا عدالت میں بیان جمع

datetime 6  اپریل‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(این این آئی)چیئرمین تحریک انصاف عمران خان اور بشری بی بی کے خلاف عدت کے دوران نکاح کے الزام کے کیس میں نکاح خوان مفتی محمد سعید نے عدالت میں بیان جمع کراتے ہوئے کہا ہے کہ بشری بی بی کا شرعی طور پر عدت پوری ہونے کے بعد

دوبارہ نکاح پڑھایا۔نکاح خوان مفتی محمد سعید نے نکاح سے متعلق بیان 18جنوری 2023 کو دیا۔ اپنے بیان میں مفتی سعید نے کہا کہ جنوری 2018 میں لاہور ڈیفنس میں عمران خان اور بشری بی بی کا نکاح پڑھایا، عون چوہدری اور ذلفی بخاری بطور دو گواہان نکاح کی تقریب میں شریک ہوئے۔مفتی سعید نے بیان میں کہا کہ انہوں نے نکاح سے قبل دریافت کیا کہ بشری بی بی شرعی طور پر نکاح کے قابل ہیں یا نہیں، بشری بی بی کے ہمراہ موجود خواتین کا جواب ملنے کے بعد ان کا نکاح عمران خان سے پڑھادیا۔مفتی سعید نے بتایا کہ بعد میں مختلف ذرائع سے معلوم ہوا کہ بشری بی بی نے سابقہ شوہر سے طلاق کے بعد عدت پوری نہیں کی جس کے بعد انہوں نے ایک ماہ بعد عمران خان اور بشری بی بی کو دوبارہ طلب کیا اور بشری بی بی کا شرعی طور پر عدت پوری ہونے کے بعد دوبارہ نکاح پڑھایا۔خیال رہے کہ جوڈیشل مجسٹریٹ نصرمن اللہ اس معاملے پر 8 اپریل کو سماعت کریں گے۔



کالم



ایکسپریس کے بعد(آخری حصہ)


مجھے جون میں دل کی تکلیف ہوئی‘ چیک اپ کرایا تو…

ایکسپریس کے بعد(پہلا حصہ)

یہ سفر 1993ء میں شروع ہوا تھا۔ میں اس زمانے میں…

آئوٹ آف سلیبس

لاہور میں فلموں کے عروج کے زمانے میں ایک سینما…

دنیا کا انوکھا علاج

نارمن کزنز (cousins) کے ساتھ 1964ء میں عجیب واقعہ پیش…

عدیل اکبرکو کیاکرناچاہیے تھا؟

میرا موبائل اکثر ہینگ ہو جاتا ہے‘ یہ چلتے چلتے…

خود کو ری سیٹ کریں

عدیل اکبر اسلام آباد پولیس میں ایس پی تھے‘ 2017ء…

بھکاریوں سے جان چھڑائیں

سینیٹرویسنتے سپین کے تاریخی شہر غرناطہ سے تعلق…

سیریس پاکستان

گائوں کے مولوی صاحب نے کسی چور کو مسجد میں پناہ…

کنفیوز پاکستان

افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…

آرتھرپائول

آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…

یونیورسٹی آف نبراسکا

افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…