اتوار‬‮ ، 11 جنوری‬‮ 2026 

پاکستان، سعودی عرب و دیگر ممالک کی مسجد اقصی پر اسرائیلی حملے کی مذمت

datetime 5  اپریل‬‮  2023 |

اسلام آباد (این این آئی)پاکستان اور سعودی عرب نے مقبوضہ بیت المقدس میں مسجد اقصی پر اسرائیلی فوج کے حملے کی مذمت کی ہے۔ اسرائیلی فوج کی جانب سے مسجد میں داخل ہو کر گرینیڈ اور ربڑ کی گولیاں چلائی گئیں، واقعے میں کئی افراد زخمی بھی ہوئے۔سعودی میڈیاکے مطابق بدھ کو ایک بیان میں وزارت خارجہ نے کہا ہے کہ

مسجد اقصی پر حملے کی مذمت کرتے ہیں اور ایسے اقدامات کو یکسر مسترد کیا جاتا ہے، ایسے حملوں سے امن کیلئے کوششوں کو نقصان پہنچتا ہے۔بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ سعودی عرب قبضے کو ختم کرنے اور فلسطینی کاز کے منصفانہ اور جامع حل تک پہنچنے کیلئے تمام کوششوں کی حمایت میں اپنے مضبوط موقف پر قائم ہے۔سعودی وزارت خارجہ کے بیان میں کہا گیا ہے کہ یہ حملہ ماہ رمضان کے دوران ہوا، یہ اسلام میں روحانیت اور دعاں کا وقت ہوتا ہے، مذہبی تقدس کے احترام کے لحاظ سے اس قسم کے اقدامات بین الاقوامی اصولوں اور اقدار کی خلاف ورزی ہیں۔پاکستان کے وزیراعظم شہباز شریف نے بھی ایک ٹوئٹر پیغام میں کہا ہے کہ میں مسجد اقصی میں اسرائیلی پولیس کے نمازیوں پر حملے کی سختی سے مذمت کرتا ہوں، یہ جابرانہ حملہ ماہ رمضان کے تقدس کی خلاف ورزی ہے، اسرائیلی کو دی جانے والی کھلی چھوٹ نے اسے بنیادی انسانی حقوق کی پامالی کرنے کا حوصلہ دیا۔دفتر خارجہ کا اپنے بیان میں کہنا ہے کہ مسجد اقصی میں اسرائیلی تشدد کی شدید مذمت کرتے ہیں، مسجد اقصی میں اسرائیلی کارروائیوں سے دنیا بھر میں مسلمانوں کو تکلیف پہنچی۔بیان میں مزید کہا گیا کہ پاکستان کے اسرائیل کے ساتھ سفارتی و تجارتی تعلقات نہیں، اسرائیل کے حوالے سے پاکستان کی پالیسی میں کوئی تبدیلی نہیں آئی۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ذورین نظامانی غلط نہیں کہہ رہا


والد صاحب نے مجھے پکڑ لیا‘ ان کے ہاتھ میں جوتا…

پرسی پولس

شیراز ریجن کا اصل کمال پرسی پولس (Persepolis) ہے‘ یہ…

سائرس یا ذوالقرنین

میرے سامنے پتھروں کی مستطیل عمارت تھی‘ فرش کے…

ایک دن ذوالقرنین کے مقبرے پر

میدان کی پچھلی جانب پہاڑ تھے‘ ان پر تازہ برف…

کام یابی کے دو فارمولے

کمرہ صحافیوں سے بھرا ہوا تھا‘ دنیا جہاں کا میڈیا…

وزیراعظم بھینسیں بھی رکھ لیں

جمشید رتن ٹاٹا بھارت کے سب سے بڑے کاروباری گروپ…

جہانگیری کی جعلی ڈگری

میرے پاس چند دن قبل ایک نوجوان آیا‘ وہ الیکٹریکل…

تاحیات

قیدی کی حالت خراب تھی‘ کپڑے گندے‘ بدبودار اور…

جو نہیں آتا اس کی قدر

’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…