پیر‬‮ ، 24 فروری‬‮ 2025 

برطانوی سیکرٹری داخلہ کے پاکستانی مردوں بارے ریمارکس پر پاکستان کا شدید ردعمل

datetime 5  اپریل‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)دفتر خارجہ نے برطانوی سیکرٹری داخلہ سویلا بریورمین کے پاکستانی مردوں کے بارے میں امتیازی اور تعصبانہ ریمارکس پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ وہ گمراہ کن تصویر پیش کرتے ہیں،بھارت میں مسلمانوں پر مظالم کی شدید مذمت کرتے ہیں۔

بھارت کی 9 ریاستوں میں مسلمانوں پر بدترین مظالم کیے جارہے ہیں۔ہفتہ وار بریفنگ کے دوران ترجمان دفتر خارجہ ممتاز زہرہ بلوچ نے کہا کہ یہ ریمارکس ایک انتہائی گمراہ کن تصویر پیش کرتے ہیں، جو برطانوی پاکستانیوں کو نشانہ بنانے اور ان کے ساتھ مختلف سلوک کے ارادے کی نشاندہی کرتے ہیں۔برطانوی سیکرٹری داخلہ سویلا بریورمین کے بیان پر تبصرہ کرتے ہوئے ممتاز زہرہ بلوچ نے کہا کہ ہوم سیکرٹری نے غلط طور پر کچھ افراد کے مجرمانہ رویے کو پوری کمیونٹی کی نمائندگی قرار دیا ہے۔انہوںنے کہاکہ وہ منظم نسل پرستی اور کمیونٹیز میں مخصوص گروپ کو مختلف طریقے سے دیکھنے کے طور پر نوٹ کرنے میں ناکام رہی ہیں اور معاشرے میں برطانوی پاکستانیوں کی زبردست ثقافتی، اقتصادی اور سیاسی شراکت کو تسلیم کرنے سے گریز کرتی ہیں۔ترجمان دفتر خارجہ ممتاز زہرہ بلوچ نے کہا کہ بھارت میں مسلمانوں پر مظالم کی شدید مذمت کرتے ہیں، بھارت کی 9 ریاستوں میں مسلمانوں پر بدترین مظالم کیے جارہے ہیں۔انہوںنے کہاکہ بھارت میں چار ہزار سے زائد اسلامی کتب اور قرآن پاک کے نسخوں کو نذرِ آتش کیا گیا۔انہوں نے کہا کہ بھارت میں مسلمانوں پر مظالم پر اسلامی تعاون تنظیم ( او آئی سی) کے مذمتی بیان کی حمایت کرتے ہیں۔ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں کشمیریوں پر مظالم کی مذمت کرتے ہیں، مقبوضہ کشمیر میں مظالم پر اقوام متحدہ کے حکام کے مذمتی بیان کی حمایت کرتے ہیں، پاکستان جمہوری اقدار پر یقین رکھتا ہے۔

موضوعات:



کالم



ازبکستان (مجموعی طور پر)


ازبکستان کے لوگ معاشی لحاظ سے غریب ہیں‘ کرنسی…

بخارا کا آدھا چاند

رات بارہ بجے بخارا کے آسمان پر آدھا چاند ٹنکا…

سمرقند

ازبکستان کے پاس اگر کچھ نہ ہوتا تو بھی اس کی شہرت‘…

ایک بار پھر ازبکستان میں

تاشقند سے میرا پہلا تعارف پاکستانی تاریخ کی کتابوں…

بے ایمان لوگ

جورا (Jura) سوئٹزر لینڈ کے 26 کینٹن میں چھوٹا سا کینٹن…

صرف 12 لوگ

عمران خان کے زمانے میں جنرل باجوہ اور وزیراعظم…

ابو پچاس روپے ہیں

’’تم نے ابھی صبح تو ہزار روپے لیے تھے‘ اب دوبارہ…

ہم انسان ہی نہیں ہیں

یہ ایک حیران کن کہانی ہے‘ فرحانہ اکرم اور ہارون…

رانگ ٹرن

رانگ ٹرن کی پہلی فلم 2003ء میں آئی اور اس نے پوری…

تیسرے درویش کا قصہ

تیسرا درویش سیدھا ہوا‘ کھنگار کر گلا صاف کیا…

دجال آ چکا ہے

نیولی چیمبرلین (Neville Chamberlain) سرونسٹن چرچل سے قبل…