پیر‬‮ ، 06 اکتوبر‬‮ 2025 

متوقع بارشیں، وفاقی وزیر کی صوبائی حکومتوں، وفاقی انتظامیہ کو وارننگ

datetime 5  اپریل‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

متوقع بارشیں، وفاقی وزیر کی صوبائی حکومتوں، وفاقی انتظامیہ کو وارننگ

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) متوقع بارشیں، وفاقی وزیر کی صوبائی حکومتوں، وفاقی انتظامیہ کو وارننگ، بالائی خیبرپختونخوا، پوٹھوہار، کشمیر اور گلگت بلتستان میں تیز ہواؤں کیساتھ بارش اور ژالہ باری کا امکان۔ روزنامہ جنگ میں صالح ظافر کی خبر کے مطابق وفاقی وزیر برائے نیشنل ہیلتھ سروسز، ریگولیشن اینڈ سروس عبدالقادر پٹیل نے متعلقہ محکموں اور صحت کی سہولیات سے متعلق کہا ہے کہ وہ اچانک بارشی سیلاب جیسی صورتحال سے نمٹنے کے لیے تمام انتظامات کریں جو کہ گزشتہ سال پیش آئی تھی اور اس سے ملک بھر میں بڑے پیمانے پر نقصان ہوا تھا۔  مختصر گفتگو میں وفاقی وزیر نے یاد دلایا کہ موسمیاتی تبدیلیوں اور درجہ حرارت کی تبدیلی نے دنیا کے مختلف حصوں اور خاص طور پر پاکستان میں موسم کا سارا نظام ہی بدل کر رکھ دیا ہے۔ اس کے نتیجے میں پورے ملک میں گزشتہ سال آنے والے سیلاب نے جان و مال کو زبردست نقصان پہنچایا۔ انہوں نے یہ وارننگ صوبائی حکومتوں، وفاقی انتظامیہ اور دیگر وفاقی اکائیوں کے ساتھ بھی شیئر کی ہے تاکہ وہ بھی کسی غیر متوقع پیش رفت سے آگاہ رہیں۔

موضوعات:



کالم



’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘


’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…

ایس 400

پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…

سات مئی

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے وزیر خارجہ اسحاق…

مئی 2025ء

بھارت نے 26فروری2019ء کی صبح ساڑھے تین بجے بالاکوٹ…

1984ء

یہ کہانی سات جون 1981ء کو شروع ہوئی لیکن ہمیں اسے…

احسن اقبال کر سکتے ہیں

ڈاکٹر آصف علی کا تعلق چکوال سے تھا‘ انہوں نے…

رونقوں کا ڈھیر

ریستوران میں صبح کے وقت بہت رش تھا‘ لوگ ناشتہ…

انسان بیج ہوتے ہیں

بڑے لڑکے کا نام ستمش تھا اور چھوٹا جیتو کہلاتا…

Self Sabotage

ایلوڈ کیپ چوج (Eliud Kipchoge) کینیا میں پیدا ہوا‘ اللہ…

انجن ڈرائیور

رینڈی پاش (Randy Pausch) کارنیگی میلن یونیورسٹی میں…

اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر

حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…