پی سی بی سچ بولنے پر شاداب کو نفسیاتی مریض بنارہا ہے، راشد لطیف

4  اپریل‬‮  2023

لاہور ( این این آئی) قومی ٹیم کے سابق کپتان اور وکٹ کیپر راشد لطیف نے کہا ہے کہ ایک شخص سچ بول رہا ہے مگر پی سی بی کی نئی رجیم اسے سزا دے کر منہ بند کروانا چاہتی ہے۔اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ سچ بولنے پر شاداب کو اس لیے تنگ کیا جارہا ہے کہ وہ کرکٹ چھوڑ کر نفسیاتی مریض بن

جائے کیونکہ پاکستان کے 90فیصد کھلاڑی کرکٹ بورڈ کے رویے کی وجہ سے نفسیاتی ہو کر کرکٹ چھوڑ دیتے ہیں۔راشد لطیف کا خیال ہے کہ افغانستان کیخلاف سیریز میں شکست اور شاداب خان کی بے باک انداز میں پریس کانفرنس کے بعد کرکٹ بورڈ انہیں نائب کپتان سے ہٹا دے گا۔واضح رہے کہ حال ہی میں قومی ٹیم نے متحدہ عرب امارات میں افغانستان کیخلاف 3ٹی 20میچز پر مبنی سیریز کھیلی جس میں تمام نئے کھلاڑیوں کو شامل کیا گیا تھا، اس سیریز کو افغانستان نے دو ایک سے اپنے نام کیا۔سیریز کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے شاداب خان نے پی سی بی پر بابر اعظم اور محمد رضوان کو سیریز میں نہ بھیجنے کا الزام عائد کیا تھا۔اس سے قبل پاکستان سپرلیگ کے دوران بھی شاداب خان متعدد بار میڈیا سے گفتگو میں بابر اعظم کے دفاع میں نظر آئے اور انہوں نے واضح کیا تھا کہ ہم سب بابر اعظم کے وزیر ہیں۔

موضوعات:



کالم



آئوٹ آف دی باکس


کان پور بھارتی ریاست اترپردیش کا بڑا نڈسٹریل…

ریاست کو کیا کرنا چاہیے؟

عثمانی بادشاہ سلطان سلیمان کے دور میں ایک بار…

ناکارہ اور مفلوج قوم

پروفیسر سٹیوارٹ (Ralph Randles Stewart) باٹنی میں دنیا…

Javed Chaudhry Today's Column
Javed Chaudhry Today's Column
زندگی کا کھویا ہوا سرا

Read Javed Chaudhry Today’s Column Zero Point ڈاکٹر ہرمن بورہیو…

عمران خان
عمران خان
ضد کے شکار عمران خان

’’ہمارا عمران خان جیت گیا‘ فوج کو اس کے مقابلے…

بھکاریوں کو کیسے بحال کیا جائے؟

’’آپ جاوید چودھری ہیں‘‘ اس نے بڑے جوش سے پوچھا‘…

تعلیم یافتہ لوگ کام یاب کیوں نہیں ہوتے؟

نوجوان انتہائی پڑھا لکھا تھا‘ ہر کلاس میں اول…

کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟

فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…