جمعرات‬‮ ، 11 دسمبر‬‮ 2025 

عالمی درجہ بندی میں پاکستانی پاسپورٹ چوتھا کمزور پاسپورٹ قرار پھر بھی 8 ممالک میں ویزہ فری انٹری

datetime 2  اپریل‬‮  2023 |

لاہور(این این آئی)آرٹن کیپیٹل کی جانب سے جاری نئی رینکنگ میں پاکستان کے پاسپورٹ کو دنیا کا چوتھا کمزور ترین پاسپورٹ قرار دیا گیا ہے لیکن اس کے باوجود پاکستانیوں کو 8 ممالک میں مکمل ویزہ فری انٹری حاصل ہے اور دو ملکوں میں پری انرولمنٹ اور پرمٹ کی بنیاد پر

انٹری کی سہولت حاصل ہے جبکہ 34 ممالک 90 دن تک آن ارائیول ویزا دیتے ہیں۔ وہ ممالک جہاں پاکستانی بغیر ویزہ تین ماہ کیلئے قیام کرسکتے ہیں ان میں بارباڈوس، ڈومینیکا، گمبیا،ہیٹی، مائیکرونیشیا، سینٹ ونسینٹ اینڈ دی گریناڈینز،ٹرینیڈاڈ اینڈ ٹوباگو، وینواتوشامل ہیں۔اسکے علاوہ قطر میں پاکستانی حیا انٹری پرمٹ کی بنیاد پر 30 دن اور آئیوری کوسٹ میں پری انرولمنٹ کی بنیاد پر 90 دن قیام کرسکتے ہیں۔وہ ممالک جہاں پاکستان کو آن ارائیول ویزے کی سہولت حاصل ہے ان میں انگولا، آزربائیجان، بولیویا،برونڈی، کمبوڈیا، کیپورڈے، کوموروس، کانگو، جبوتی، ایتھوپیا، گبون، گینیا، گینیا بیساو، کینیا، لیسوتھو، مڈغاسکر، ملاوی، ملائیشیا، مالدیپ، موریطانیہ، نیپال، نائیجریا، پالاو، روانڈا، ساموا، سشلی، سیرا لیون، صومالیہ، جنوبی سوڈان، سوری نیم، تیمور لیسٹ، ٹوگو، تووالواور یوگانڈا شامل ہیں۔

موضوعات:



کالم



جج کا بیٹا


اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…

فیلڈ مارشل کا نوٹی فکیشن

اسلام آباد کے سرینا ہوٹل میں 2008ء میں شادی کا ایک…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(آخری حصہ)

جنرل فیض حمید اور عمران خان کا منصوبہ بہت کلیئر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(چوتھا حصہ)

عمران خان نے 25 مئی 2022ء کو لانگ مارچ کا اعلان کر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(تیسرا حصہ)

ابصار عالم کو 20اپریل 2021ء کو گولی لگی تھی‘ اللہ…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(دوسرا حصہ)

عمران خان میاں نواز شریف کو لندن نہیں بھجوانا…

جنرل فیض حمید کے کارنامے

ارشد ملک سیشن جج تھے‘ یہ 2018ء میں احتساب عدالت…

عمران خان کی برکت

ہم نیویارک کے ٹائم سکوائر میں گھوم رہے تھے‘ ہمارے…