حکومت نے آئندہ 15 روز کیلئے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کا اعلان کر دیا

  جمعہ‬‮ 31 مارچ‬‮ 2023  |  22:52

اسلام آباد (این این آئی)حکومت نے آئندہ 15 روز کیلئے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کا اعلان کردیا جس کے مطابق پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں برقرار رہیں گی۔جمعہ کو وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے کہا کہ پیٹرول اور ڈیزل کی موجودہ قیمتیں 15 اپریل تک برقرار رہیں گی،پیٹرول کی فی لیٹر قیمت 272 روپے برقرار رہے گی جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل 293 روپے فی لیٹر برقرار رہے گا۔اسحاق ڈار نے کہا کہ مٹی کے تیل کی فی لیٹر قیمت میں 10 روپے کمی کی گئی ہے جبکہ لائٹ ڈیزل آئل کی فی لیٹر قیمت میں بھی 10 روپے کمی کی گئی۔مٹی کا تیل 10 روپے فی لیٹر سستا ہونے کے بعد نئی قیمت 180روپے 29 پیسے فی لیٹر مقرر کی گئی ہے۔لائٹ ڈیزل آئل 10 روپے فی لیٹر سستا ہوکر 174 روپے 68 پیسے فی لیٹر ہوگیا ہے۔ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں رات 12 بجے سے 15 اپریل تک برقرار رہیں گی۔

موضوعات:

زیرو پوائنٹ

جاپان میں کن سوگی

آج سے چار سو سال قبل کسی جاپانی رئیس کا قیمتی مرتبان ٹوٹ گیا‘ اس نے مرتبان کی کرچیاں اٹھا کر باہر پھینک دیں‘ وہاں سے کوئی بودھ بھکشو گزر رہا تھا‘ اس نے کرچیاں دیکھیں‘ مسکرایا‘ کرچیاں اٹھا کر اپنے تھیلے میں ڈالیں اور رخصت ہو گیا‘ بھکشو کی کلائی میں سونے کا ایک کڑا تھا‘ یہ اس کی ....مزید پڑھئے‎