ایل پی جی کی فی کلو قیمت میں بڑی کمی کا اعلان کر دیا گیا

  جمعہ‬‮ 31 مارچ‬‮ 2023  |  16:04

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)اوگرا نے ایل پی جی کی فی کلو قیمت میں بڑی کمی کا اعلان کر دیا۔اوگرا کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق ایل پی جی کی قیمت 48 روپے 78 پیسے فی کلو کم کر دی گئی ہے۔اعلامیے کے مطابق فی کلو ایل پی جی کی نئی قیمت 228 روپے 99 پیسے مقرر کر دی گئی ہے جس کا اطلاق یکم اپریل سے ہو گا۔اوگرا اعلامیے کے مطابق یکم اپریل سے ایل پی جی کا گھریلو سلنڈر 575 روپے 54 پیسے سستا کر دیا گیا ہے، ایل پی جی کے 11.8کلو کے گھریلو سلنڈر کی نئی قیمت 2702 رویے 19پیسے مقرر کر دی گئی ہے۔

موضوعات:

زیرو پوائنٹ

جاپان میں کن سوگی

آج سے چار سو سال قبل کسی جاپانی رئیس کا قیمتی مرتبان ٹوٹ گیا‘ اس نے مرتبان کی کرچیاں اٹھا کر باہر پھینک دیں‘ وہاں سے کوئی بودھ بھکشو گزر رہا تھا‘ اس نے کرچیاں دیکھیں‘ مسکرایا‘ کرچیاں اٹھا کر اپنے تھیلے میں ڈالیں اور رخصت ہو گیا‘ بھکشو کی کلائی میں سونے کا ایک کڑا تھا‘ یہ اس کی ....مزید پڑھئے‎