منگل‬‮ ، 14 جولائی‬‮ 2026 

ایک دم زیادہ وزن کم کرنے کے باعث اعظم خان ہارڈ ہٹنگ کی طاقت کھو سکتا ہے‘ ٹرینرنے خبردار کردیا

datetime 30  مارچ‬‮  2023 |

لاہور ( این این آئی)پاکستان کرکٹ ٹیم کے جارحانہ بلے باز اعظم خان کو افغانستان کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز کے دو میچز میں پرفارم نہ کرنے پر سوشل میڈیا پر سخت تنقید کا سامنا ہے جس کے بعد اب ان کے ٹرینر حمایت میں سامنے آئے ہیں۔شہزر محمد، اعظم خان سمیت پاکستان کے کئی معروف کرکٹرز کے ٹرینر اور خود بھی فرسٹ کلاس کرکٹر ہیں۔

انہوں نے اعظم کے وزن پر ہونے والی تنقید کو غیر منصفانہ قرار دیا ہے۔گفتگو کرتے ہوئے شہزر نے کہا کہ میں جانتا ہوں کہ ایک کھلاڑی کو ایتھلیٹ جیسا فٹ نظر آنا چاہیے لیکن اعظم ہیوی ویٹ کیٹیگری میں آتا ہے، ہر اسپورٹ میں کیٹیگری ہوتی ہے، بدقسمتی سے کرکٹ میں دیگر کھیلوں جیسے باکسنگ اور یو ایف سی کی طرح کوئی تقسیم نہیں ہے۔شہزر نے کہا کہ آپ کو اعظم کے چھکے پسند ہیں، اس کا اسٹرائیک ریٹ پسند ہے کہ وہ پورا گیم ہی تبدیل کردیتا ہے، یہ اس کے سائز کی وجہ سے ہے، میں یہ نہیں کہہ رہا ہے اعظم کو فٹ ہونے کی ضرورت نہیں ہے، ظاہر ہے، ضرورت ہے، جیسے رضوان اور شان مسعود کی فٹنس ہے۔فٹنس ٹرینر نے کہا کہ اعظم کو تنقید سے کوئی فرق نہیں پڑتا کیونکہ وہ ذہنی طور پر مضبوط ہے لیکن اگر حقائق دیکھیں تو اس کا اسٹرائیک ریٹ دنیا کے بہترین اسپنرز کے خلاف دنیا میں سب سے اچھا ہے ۔انہوں نے کہا کہ کسی کے دو میچز گندے چلے جائیں تو اس پر تنقید شروع ہوجاتی ہے۔

جب آصف علی کو اتنا موقع دیا گیا تو اسے بھی دینا چاہیے۔شہزر محمد نے کہا کہ بڑے پیمانے پر وزن میں کمی کی صورت میں اعظم اپنی ہارڈ ہٹنگ کی طاقت کھو سکتا ہے۔واضح رہے کہ شہزر کی ٹریننگ میں اعظم خان نے 3سے 4ماہ میں 30کلو وزن کم کیا تھا۔خیال رہے کہ اعظم خان نے افغانستان کے خلاف پہلے ٹی ٹونٹی میں صفر اور دوسرے میں صرف 1رن بنایا جب کہ انہیں تیسرا میچ نہیں کھلایا گیا، وکٹ کیپنگ میں بھی اعظم سے کیچز ڈراپ ہوئے، گیند دستانوں میں نہ آنے کے سبب 4 رنز بھی بنے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پاکستان کا المیہ


شاہ جہاں 1626ء میں اپنے والد جہانگیر کے خلاف آخری…

سیٹی سے رزق کمانے والا انسان

بھارت میں 1975ء میں جولی کے نام سے فلم بنی ‘ اس…

وراثت

بنوں میں دو بھائی رہتے تھے‘ والد زمین دار اور…

ووزی ناں (Vozinha)

وہ بچپن سے فٹ بال کھیل رہا تھا‘ والد کا انتقال…

چین جائیں

چین ڈیڑھ ارب لوگوں کا ملک ہے‘ دنیا کی ایک چوتھائی…

چین کا نظام

ڈاکٹر عثمان سعید نے مجھے چین کے کلچر کے بارے میں…

گلاس برج سے

ہماری آخری منزل گلاس برج تھا‘ ہم نے یہ 20 جون کو…

دنیا کا سب سے بڑا غار

چانگ چاچے کے مضافات میں ایک اور حیران کن سیاحتی…

اواتار مائونٹین

اواتار فلم 2009 ء میں آئی‘ پوری دنیا میں دیکھی…

فورنگ میں ایک رات

ہماری لینڈ لیڈی کے والدین غریب تھے‘ وہ ٹائون…

محمد بوٹا انجم

محمد بوٹا میاں چنوں کے گائوں چک 15 میں پیدا ہوا‘…