اتوار‬‮ ، 15 دسمبر‬‮ 2024 

ایران نے پاکستانی سرحد تک گیس پائپ لائن مکمل کر لی ،ایرانی قونصل جنرل

datetime 29  مارچ‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور ( این این آئی) اسلامی جمہوریہ ایران کے لاہور میں تعینات قونصل جنرل مہران موحدفرنے کہا ہے کہ ایران نے پاکستانی سرحد تک گیس پائپ لائن مکمل کر لی ہے، پاکستان کی طرف سے مثبت اقدامات کی توقع ہے،ایران امریکہ کے ظالم رجیم کی زد میں ہے پاکستانی حکومت بھی امریکی پریشر میں ہے، دونوں ممالک کے درمیان ڈیڈ اینڈ نہیں پایا جاتا

لیکن اقتصادی ومعاشی صلاحیت کو بڑھانے کیلئے اقدامات کی ضرورت ہے،امریکی غلامانہ پابندیوں سے بینکنگ چینل نہیں بنا سکے،دونوں ملکوں کی حکومتوں کو تعلقات بڑھانے کیلئے قائل کرنا ہوگا۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز لاہورپریس کلب کے دورے کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔ لاہورپریس کلب کے صدر اعظم چوہدری ، نائب صدر ظہیر احمدبابر ، فنانس سیکرٹری حافظ فیض احمد ، ممبر گورننگ باڈی محمد نوازسنگرہ ، حافظ عدنان طارق لودھی اور رضا محمد نے معزز مہمان کو کلب آمد پر خوش آمدید کہا۔ صدر اعظم چوہدری نے قونصل جنرل کی کلب آمد پر ان کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہاکہ پاکستان اور ایران کے مابین تعلقات کومزید مضبوط بناناوقت کی اہم ضرورت ہے ، ہرخاص و عام سطح پر دونوں ممالک کی عوام کے وفود کے تبادلے ہونے چاہیے تاکہ زیادہ مواقع پیدا ہوں۔ایرانی قونصل جنرل نے صحافیوں سے گفتگوکرتے ہوئے کہا کہ پاکستان اور ایران کے درمیان تجارت کے خواہاں ہیں، ایران پر پابندیاں بہت ہیں اور پاکستان تذبذب کا شکار ہے، پاکستان کو سیب اور کھجور کی ضرورت ہے جبکہ ایران کو گوشت اور چاول کی ضرورت ہے،ایران نے پاکستانی سرحد تک گیس پائپ لائن مکمل کر لی ہے، پاکستان کی طرف سے مثبت اقدامات کی توقع ہے۔ انھوںں نے کہا کہ ماہ مبارک کی پاکستانی قوم کو مبارک باد دیتا ہوں، دونوں ممالک کے درمیان کلچرل مشترکات پائی جاتی ہیں،دونوں ممالک کے اقتصادی و معاشی حوالوں سے مواقع پائے جاتے ہیں،

جس میں پابندیوں کے خاتمے اور دونوں ممالک کو قریب لانے میں میڈیا اہم کردار ادا کر سکتا ہے۔ان کاکہناتھاکہ دونوں ممالک کے عوام کی ضرورت ہے ایک دوسرے کو پہچانیں،ایران پاکستان کے درمیان منفی سوچ کو ختم کیا جائے جس میں میڈیا بہترین کردار ادا کر سکتا ہے۔انھوں نے مزیدکہاکہ ایران امریکہ کے ظالم رجیم کی زد میں ہے پاکستانی حکومت بھی امریکی پریشر میں ہے،

دونوں ممالک کے درمیان ڈیڈ اینڈ نہیں پایا جاتا لیکن اقتصادی ومعاشی صلاحیت کو بڑھانے کیلئے اقدامات کی ضرورت ہے،دونوں ممالک کے میڈیا کے تعلقات کو مضبوط کیاجائے۔ایک دوسرے کی ضرورت کو پورا کرنے کیلئے قدم آگے بڑھانا ہوگا،ایران پاکستان کا بہترین ہمسائیہ ہے،ایران پاکستان کی ثقافت مشترکہ ہے لہذا ضروری ہے کہ دونوں ممالک عوام کی فلاح و بہود کے کام کریں۔

مہران موحدفر نے کہا کہ معاشی ضرورت کے بارے میں لوگوں کو معلومات دی جائیں،امریکی غلامانہ پابندیوں سے بینکنگ چینل نہیں بنا سکے،دونوں ملکوں کی حکومتوں کو تعلقات بڑھانے کیلئے قائل کرنا ہوگا،ایران پاکستان بارڈر ٹرین اچھی توجہ کا مرکز بن سکتا ہے،دونوں ملکوں کی سنگل کرنسی کو اسٹیبلش کروانا ہوگا۔انھوں نے مزید کہاکہ ابراہیم ریئیسی صدر کی ترجیحات میں ہمسایوں سے تعلقات کو مضبوط کرنا پہلی ترجیح ہے،

خطے کے مسائل میں ہی اس کا حل بھی موجود ہے، تعلقات چین کی وجہ سے بہتر ہوئے، سعودی اور ایرانی قونصل دوبارہ کھولیں گے، افسوس سے کہنا چاہتا ہوں کہ بینکنگ چینل تاجروں کی راہ میں رکاوٹ بن گئے ہیں،بینکنگ چینل نہ ہونے سے دونوں ممالک میں تعلقات بھی مضبوط نہیں ہوئے۔انھوںنے تجویز دی کہ ایران پاکستان مشترکہ کرنسی بنائی جائے جس پر پابند اور وفادار رہیں، دونوں ممالک کے تاجر ایران پاکستان مشترکہ کرنسی پر کام اور مدد کررہے ہیں،

بینکنگ چینل رکاوٹ ہے کہ ایرانی چیزیں افغانستان سے پاکستان آتی ہیں جو مہنگی پڑتی ہیں،تاجر و اتھارٹی مشترکہ کرنسی چاہتے ہیں تاکہ مسائل ختم ہو سکیں۔پاکستان اور ایران کے درمیان تعلقات مستحکم ہوں گے اور زائرین کو مقدس مقامات کی زیارت کے وافر مواقع فراہم کئے جائیں گے دونوں ممالک کی حکومتیں مثبت اقدامات کررہی ہیں، ازبکستان روس و چین سے مشترکہ کرنسی کا سلسلہ چل رہا ہے، ہمارا سعودی عرب سے مسائل کا حل کا فیصلہ دو طرفہ ہے، ایران و چین کی ثالثی کی مدد سے معاہدہ سے تعلقات بہتر ہوئے، خطے کے ممالک کے ساتھ تعلقات کو بڑھانے کیلئے ایٹمی مطالبات کا انتظار نہیں کررہے بلکہ راستہ طے کررہے ہیں،

ایران کی ہر ملک کے تعلقات پر خاص پالیسی ہے سعودی عرب عالم اسلام کا بڑا ملک ہے۔پہلے بھی سعودی عرب سے تعلقات اچھے رہے ایک زمانے میں سٹریٹیجی تعلقات رہے،سعودی مسائل چھ مذاکراتی ادوار میں پیش کر دئیے گئے پھر نتیجے پر پہنچے کہ تعلقات بہتر بنانا ہوں گے،بینکنگ چینل نہ ہونے کی وجہ سے ایرانی پیٹرول کی پاکستان کو فراہمی ممکن نہیں،ایران گیس پائپ لائن پاک ایران بارڈر پر لے آیا ہے، ہم گیس پائپ لائن کیلئے بارڈر پر پاکستان کا انتظار کررہے ہیں، سمگلنگ کو روکنے کیلئے پاکستان کے ساتھ مل کر اقدامات کرنا ہوں گے، لاہور پریس کلب کیصدر پریس کلب اعظم چوہدری نے اس موقع پر کہا کہ دونوں ملکوں کی ثقافت پر ان کا فوکس ہے تاکہ دونوں ملک تجارت سمیت وفود کے تبادلے بھی کریں، ایرانی حکومت کا پیغام پاکستانی عوام کو پہنچائیں گے۔معزز مہمان کو کلب کی جانب سے یاگاری شیلڈ پیش کی گئی۔

موضوعات:



کالم



فری کوچنگ سنٹر


وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…

شیطان کے ایجنٹ

’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…

ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں (حصہ دوم)

آب اب تیسری مثال بھی ملاحظہ کیجیے‘ چین نے 1980ء…

ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں؟

سوئٹزر لینڈ دنیا کے سات صاف ستھرے ملکوں میں شمار…