” عمران رہے گا یا ہم “ رانا ثناءاللہ نے اپنے بیان کی وضاحت جاری کر دی

28  مارچ‬‮  2023

گوجرانوالہ (این این آئی)وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ نے اپنے بیان کی وضاحت دیتے ہوئے کہا ہے کہ انہوں نے عمران خان کو جان سے مارنے کی دھمکی نہیں دی، ایک سیاسی بات کی تھی، چاروں صوبائی اسمبلیوں اور قومی اسمبلی کے الیکشن ایک ساتھ ہوں گے،صوبوں میں نگران سیٹ اپ کے بغیر ہونے والے الیکشن کے نتائج کو کوئی تسلیم نہیں کریگا۔

ایسے الیکشن ملک میں افرتفری کا سبب بنیں گے۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ نے کہا کہ میں نے عمران خان کے سیاسی وجود کی بات کی تھی، سیاست دان سیاسی بات ہی کرتا ہے۔وفاقی وزیر داخلہ نے کہا کہ چاروں صوبائی اسمبلیوں اور قومی اسمبلی کے الیکشن ایک ساتھ ہوں گے، صوبوں میں نگران سیٹ اپ کے بغیر ہونے والے الیکشن کے نتائج کو کوئی تسلیم نہیں کریگا، ایسے الیکشن ملک میں افرتفری کا سبب بنیں گے۔رانا ثناء اللہ نے کہا کہ عمران نیازی کے خلاف ابھی قانون حرکت میں نہیں آیا، عمران نیازی کا احتساب ہوگا، اب پی ٹی آئی میں سے بہت کچھ نکلے گا۔خیال رہے کہ گزشتہ روز وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنااللہ نے ایک انٹرویو میں کہا تھا کہ عمران خان سے معاملات پوائنٹ آف نو ریٹرن سے بہت آگے جاچکے ہیں، عمران خان نے ملک کی سیاست وہاں پہنچا دی ہے کہ اب عمران خان اور ہم میں سے کسی کا ایک ہی وجود باقی رہنا ہے، جب ہمارے وجود کی نفی ہوگی تو ہم ہر حد تک جائیں گے، پھر یہ نہیں سوچیں گیکہ کیا جمہوری ہے، کیا نہیں۔ دوسری جانب عمران خان نے اپنے خلاف وفاقی وزیر داخلہ کے بیان پر اسلام آباد ہائی کورٹ میں درخواست دائر کررکھی ہے ۔

موضوعات:



کالم



اللہ کے حوالے


سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…